Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان نے کورونا وائرس کے درمیان بڑھایا مددکا ہاتھ

فلمی ڈسک،3اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے قہر کے درمیان سبھی بالی ووڈ فنکار کسی نہ کسی طرح مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں تو شاہ رخ خان بھی لوگوں کی مدد کے لیے اپنا ہاتھ آگے بڑھاتے ہوئے دیکھائی دیئے۔ شاہ رخ کے اس قدم کو لیکر کئی لوگوں نے انکی تعریف کی تو وہی بالی ووڈ ڈائریکٹر راہل ڈھولکیا نے بھی شاہ رخ کی طرف سے مدد کرنے پرتعریف کی۔ بتادیں کہ کنگ خان نے پی ایم مودی کیئر فنڈ میں عطیہ کرنے کے ساتھ ساتھ اور بھی کئی بڑے اعلان کیے، جس میں یومہ مزدور کے گھر ایک مہینے تک کھانا پہچانا، ایسڈ سروائیور کی مدد کرنا اور کئی بڑی چیزیں شامل تھی۔

راہل ڈھولکیا نے شاہ رخ کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کیا شاندار قدم اٹھایا ہے۔ ایک اچھا کام کرنے کے لیے تنظیمیں ایک ساتھ آئی ہے۔ بہت سخاوت اور حقیقی ۔ ہمیشہ کی طرح، بتادیں کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے شریک شاہ رخ ، گوری خان جوہی چاولہ اور مہتا نے پی ایم کیئر فنڈ میں تعاون کا عزم لیا ہے۔

ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی مالک گوری خان اور شاہ رخ نے مہاراشٹرا سی ایم ریلیف فنڈ میں بھی تعاون کا عزم لیا ہے۔ اسکے علاوہ ہیلتھ کیئر ورکرس کے سپورٹ اور حفاظت کے لیے 50000 پرسنل پر حفاظتی آلات یعنی پروٹیکٹو ایکوئپمنٹ پی پی آئی کے تعاون کا بھی اعلان کیا۔

بتادیں کہ شاہ رخ نے غریب اور یومیہ مزدور کو ایک مہینے تک کھانے کے کٹس دستیاب کرانے اور ایسڈ سروائیور کی مدد کرنے کا بھی عہد لیا ہے۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو کنگ خان آخری بار فلم زیرو میں نظر آئے تھے۔

Tags:

You Might also Like