Type to search

ٹی وی اور فلم

سہانا خان بنی مشہور برانڈ میبیلائن کی برانڈ ایمبیسیڈر

سہانا سالگرہ

ڈیبیو سے پہلے ہی مشہور برانڈ میبیلائن کا نیا چہرہ بنی

شاہ رخ خان اور گوری خان کی لاڈلی سہانا خان کو ڈیبیو سے پہلی بڑی کامیابی۔

سہانا خان ایک بین الاقوامی برانڈ میبیلائن کی برانڈ ایمبیسیڈر بنی، اس پر وہ بہت خوش ہے۔

سہانا نے اس موقع پر پہلی بار میڈیا سے بات کی ہے جس کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔


فلمی ڈسک، 12 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان جلد ہی اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والی ہیں۔ لیکن اس سے پہلے وہ بڑے برانڈز سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ دراصل سہانا خان نیویارک کے بیوٹی برانڈ میبیلائن کا نیا چہرہ بن گئی ہیں، جس کا حال ہی میں ایونٹ رکھا گیا۔  سہانا خان بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے جارہی ہیں اور اس سے قبل وہ اشتہارات کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں۔

 

وہیں اس ایونٹ میں سہانا کی مسکراہٹ ہی نہیں لک نے بھی فینس کو دیوانہ بنا دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں فینس انکے دوسرے دیپیکا پڈوکون بننے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ بتادیں کہ نیوریاک کا برانڈ میبیلائن میک اپ پروڈکٹس بناتا ہے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

 

اس موقع کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ اس تقریب میں پہلی بار سہانا نے میڈیا سے بھی بات کی۔ سہانا نے کہا، ‘ہیلو، میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں، میں یہاں آ کر بہت پرجوش ہوں، میں چاہتی ہوں کہ آپ جلد ہی وہ سب کچھ دیکھیں جو ہم نے اس پروڈکٹ کے لیے شوٹ کیا ہے۔’ سہانا نے کہا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ برانڈ ایمبیسیڈر بننے کے لیے اور میں اس برانڈ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔

فوٹوگرافرس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ایونٹ کے لیے سہانا خان انٹری کرتی ہوئی نظر آئی۔ اس دوران وہ آل۔ریڈ سوٹ میں نظر آئی، جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھی۔ شاہ رخ خان کی لاڈلی کی ویڈیو دیکھ فینس بھی ردعمل دے رہے ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر ایکٹیو رہنے والی سہانا خان نے حال ہی میں این وائی سی کی تصویروں کو شیئر کیا تھا۔ غور طلب ہے کہ نیویارک یونیورسٹی کے ٹِش اسکول آف آرٹس میں سہانا پڑھائی کرچکی ہے۔ وہیں سال 2021 میں وہ ہندوستان واپس آئی تھیں۔

 

وہیں پہلی ہندی فلم دی آرچیز کی ریلیز سے ایکٹینگ کی دنیا میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔ زویا اختر کی فلم میں سہانا خان کے علاوہ امیتابھ بچن کے پوتے اگستیہ نندا اور سری دیوی کی چھوٹی بیٹی خوشی کپور بھی ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔

Tags:

You Might also Like