Type to search

فیشن

دیپیکا پاڈوکون کی زعفرانی بکنی ڈیزائن کرنے والے ڈیزائنر شالینا نتھانی

شالینا نتھانی

فیشن ڈسک، 24 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان اور دیپیکا پاڈوکون کی فلم پٹھان کا گانا بے شرم ریلیز کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے- ساتھ ہی گانے کے ویڈیو میں دیپیکا پاڈوکون کی طرف سے پہنی ہوئی بکنی پر بھی ہنگامہ ہوا-

جہاں ملک کی کئی ریاستوں کے لیڈروں نے فلم کا بائیکاٹ شروع کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیپیکا کے کپڑوں کو لے کر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا- فلم پٹھان کے گانے ‘بے شرم رنگ’ کے لیے کپڑے ڈیزائن کرنے والی اسٹائلسٹ شالین نتھانی نے بھی بات کی-

 

بے شرم رنگ گانا ریلیز ہوتے ہی دیپیکا کے بولڈ انداز کے ساتھ انکی اسٹائلش شالین نتھانی بھی بحث میں آگئی ہے- ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ دیپیکا کے لیے اتنی بولڈ آوٹ فٹ ڈیزائن کرنے والی ڈائزانر کون ہے؟

دیپیکا کی ڈریس مشہور شخصیات کے کپڑے ڈیزائن کرنے والی اشٹائلش شالین نتھانی نے ڈیزائن کی ہے- اسکرین پر دیپیکا کو بولڈ دیکھانے والی شالینا خود بھی کسی اداکارہ سے کم نہیں ہے- شالینا اپنی نجی زندگی میں کافی گلیمرس ہے- وہ خود بھی بکنی لکس میں قہر ڈھاتی ہے-

شالینا اپنے گلیمرس لکس کے لیے مشہور ہے، انکا اسٹائل اسٹیٹمنٹ قاتلانہ ہے- وہ ہر آوٹ فٹ کو گریس کے ساتھ پہنتی ہے، گلیمرس ہونے کے ساتھ شالینا نتھانی کافی خوبصورت ہے- وہ بالی ووڈ اداکاراؤں کو ٹکر دیتی ہے-

گلیمرس اسٹائلسٹ شالین فیٹنس فریک بھی ہے، فٹ اور شیپ میں رہنے کے لیے وہ ورک آوٹ کرتی ہے، انکا ہر انداز کمال کا ہے-

سوشل میڈیا پر بھی شالینا کافی مشہور ہے، انسٹاگرام پر وہ مشہور شخصیات کے ساتھ بھی قاتلانہ تصویریں شیئر کرتی ہے- اپنے ہر گلیمرس لک سے وہ فینس کے دل جیت لیتی ہے-

شالینا کی بات کریں تو وہ ملک کی ٹاپ اسٹائلش میں شمار کی جاتی ہے- شالینا بی ٹاؤن کے کئی اسٹارس کو خاص لک دینے کے لیے مشہور ہے- شالینا دیپیکا پاڈوکون، شاہ رخ خان، کارتیک آرین، تارا سوتاریہ، بھومی پیڈنیکر سمیت کئی اسٹارس کو اپنی اسٹائلنگ اسکیلس سے خاص دیکھا چکی ہے- شالینا کے آوٹ فٹس کافی کریٹیو ہوتے ہیں-

بے شرم رنگ گانے پر دیپیکا کی کیسری رنگ کی بکنی پر ہوئے ہنگامے پر بھی شالین نے ردعمل دیا تھا، انہوں نے بتایا تھا کہ پٹھان فلم کے میکرس چاہتے تھے کہ بے شرم رنگ گانے اور شاہ رخ کا لک ایسا ہونا چاہیئے ، جو پہلے کسی نہ نہیں دیکھا ہو، اسی بات کو ذہن میں رکھ کر انہوں نے شاہ رخ اور دیپیکا کے لک کو فائنل کیا-