Type to search

قومی

سابق آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کی نظر بندی پی ایس اے کے تحت تین ماہ تک بڑھا دی گئی

ias shah-faisals

سری نگر،14مئی (بھاشا) جموں وکشمیر انتظامیہ نے متنازعہ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت سابق ہندوستانی انتظامی خدمات (آئی اے ایس) کے افسر افسر شاہ فیصل کی نظربندی میں تین ماہ کی توسیع کردی ہے۔ ایک عہدیدار نے چہارشنبہ کو یہ معلومات دی۔ جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ ختم کرنے کے بعد سے نظر بند رہے فیصل پر فروری میں پی ایس اے لگایا گیا تھا۔

چہارشنبہ کو فیصل کی نظر بندی کی مدت ختم ہونے کے کچھ ہی گھنٹے پہلے سے توسیع دی گئی۔ آئی اے یس کی نظر بندی کی مدت تین مہینے کے لیے بڑھائی گئی ہے۔ جسے پہلے ایک سال کے لیے اور پھر دو سال تک کے لیے توسیع دی جاسکتی ہے۔

فیصل کو پچھلے سال 14-13 اگسٹ کی آدھی رت کو استنبول کی اڑان میں سوار ہونے سے پہلے دہلی ہوائی اڈے پر روک کر واپس سرینگر لے جایا گیا تھا، جہاں انہیں نظر بند کیا گیا۔