Type to search

ٹی وی اور فلم

کئی سالوں سے بیماری متاثر شگفتہ علی، مالی پریشانی کا بھی شکار،

شگفتہ علی

ٹی وی ڈسک،6 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اور ٹی وی اداکارہ شگفتہ علی اپنی زندگی کے ایک انتہائی مشکل دور سے گزر رہی ہیں۔ یہ سینئر اداکارہ ، جنہوں نے گذشتہ 36 سالوں سے سامعین کو تفریح کیا۔

اپنی بیماری کی وجہ سے شگفتہ مالی طور سے پوری طرح سے بے بس محسوس کررہی ہے۔ شگفتہ نے ایک میڈیا ہاؤس سے کہا کہ وہ فی الحال انکے حالات کافی ذیادہ خراب ہے۔

کورونا بحران میں ہر کوئی متاثر ہوا۔ عام ہو یا خاص اس کورونا وائرس کی وجہ سے سب کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

اس درمیان ٹی وی اداکارہ نے اپنی ایک افسوسناک کہانی بتائی کہ اس طرح سے انکی مالی حالت اس لاک ڈاؤن میں خراب ہوگئی۔

کئی بالی ووڈ فلموں اور ٹی وی سیریلس میں کام کرنے والی اداکارہ شگفتہ علی کا حال بھی خراب ہوگیا۔ لاک ڈاؤن میں انہیں کوئی کام نہیں مل رہا ہے۔ انکی مالی حالت خراب ہوگئی ہے اور انکی بیماریاں بڑھتی جارہی ہے۔

شگفتہ علی نے اسپاٹ بوائے سے بات چیت کے دوران کہا کہ ۔ میں پچھلے 20 سال سے بیمار ہوں۔ مگر اس وقت میں نوجوان تھی تو ہینڈل کرلیتی تھی۔ مجھے تیسرے اسٹیج کا کینسر تھا اور اس سے لڑ کر میں نے گذارا کیا۔

شگفتہ علی نے کہا میں پہلی بار میڈیا کے سامنے اس بارے میں بات کررہی ہوں، صرف کچھ خاص دوستوں کے علاوہ میں نے یہ بات کسی سے نہیں بتائی تھی۔

شگفتہ علی نے آگے کہا کہ مجھے لمپ کو ہٹانے کے لیے میجر سرجری کا سامنا کرنا پڑا۔ میں نے کیموتھراپی کرائی۔ میں اپنے کام کی طرف کافی ڈیڈیکیٹ تھی۔ میں نے سرجری کے 17 دن بعد بھی شوٹنگ کی تھی۔ اس دوران مجھے چوٹ بھی آئی تھی۔
زندگی کی پریشانیوں کے بارے میں شگفتہ علی نے بتایا کہ میں نے حادثہ کا بھی سامنا کیا ہے۔
میرا پیر ٹوٹ گیا تھا۔ اسکے بعد جب میں اپنے والد سے ملنے جارہی تھی اس دوران میرا ایک اور خوفناک حادثہ ہوا تھا۔
میری ہڈی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی تھی اور مجھے اسٹیل راڈ کی مدد لینی پڑی تھی۔ آج بھی میرے پاس وہ اسٹیل راڈ ہے۔
مگر ان سبھی چیلنجوں کا سامنا کر کے میں نے اپنے کام پر کبھی کوئی آنچ نہ آنے دی۔ اسکے علاوہ مجھے ذیابطیس بھی ہوگیا تھا۔

میں اپنی زندگی کے شروعات سے ہی کافی مشکلات کا سامنا کیا اور بیمار رہی اس لیے اب جب میں 54 سال کی ہوگئی ہوں تو میری طبعیت بگڑتی جارہی ہے۔

شوگر کی وجہ سے میرے پیر پر برا اثر پڑا ہے۔ تناؤ کی وجہ سے میرا شوگر لیول بڑھ گیا تھا۔ اب میری آنکھوں پر اثر پڑ رہا ہے اور مجھے اسکا علاج بھی کرانا ہے۔

شگفتہ علی نے کہا – پچھلے 4 سال سے انکے پاس کئی سارے ایسے آفر آئے جو ہاتھ لگتے لگتے رہ گئے۔ میں نے اس درمیان صرف ایک فلم کی وہ بھی پوری نہیں ہوسکی۔

شگفتہ علی کی پیدائش 7 اپریل 1967 کو ممبئی میں ایک مسلم گھرانے میں ہوئی۔ شگفتہ ایک فلم اور ٹیلی ویژن اداکارہ ہیں۔

انکے شوہر کا نام شجاع علی ہے، انکی ایک بیٹی زینب علی اور بیٹا محمد عباس ہے۔

وہ پنر ویواہ ، ایک ویر کی ارداس … ویرا ، سسرال سمر کا اور ساتھ نبھانا ساتھیا میں اپنے کرداروں کے لئے جانی جاتی ہے۔

شگفتہ علی کا ٹی وی اور فلمی سفر

سال 2018 میں وہ کلرز ٹی وی کے شو بے پناہ میں نظر ائی تھی۔ انہوں نے سپر اسٹار رجنی کانت کے ساتھ تامل فلم اوزائپالی میں ایک آئٹم سانگ میں ڈانس کرچکی ہے۔

انہوں نے سال 1989 میں ٹی وی شو درد سے ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا تھا، 1990 میں اگر ایسا ہو تو ، سال 98-1993 تک انہوں نے ڈی ڈی میٹرو پر نشر ہوئے شو قانون میں کام کیا۔

سال 1993 میں دوردرشن پر نشر ہوئے شو جنون میں کام کیا۔ سال 1995 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے زی ہارر شو، اور 99-1998 تک اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو سانس میں کام کیا۔

سال 05-2001 تک ڈی ڈی نیشنل پر نشر ہوئے دیشائیں میں نظر آئی۔ اسکے بعد وہ سنجیونی: اے میجیکل بون، اسے کہتے ہیں گول مال گھر، وہ رہنے والی محلوں کی، زارا، سسرال سمر کا، پنر ویواہ، مدھوبالا ۔ ایک عشق ایک جنون، ایک ویر کی ارداس ویرا، عدالت ، ساتھ نبھانا ساتھیا، اور بے پناہ جیسے شوز شامل ہیں۔

شگفتہ نے ٹی وی سیریلس کے علاوہ فلموں میں بھی کام کیا جن میں سال 1989 میں آئی فلم قانون اپنا اپنا میں انہوں نے بسنتی کا رول نبھایا تھا۔ یہ انکی ڈیبیو فلم تھی۔

سال 1991 میں آئی فلم اندر جیت ، سال 1993 میں آئی فلم گردش، گنگا جمنا کی للکار، عجوبہ، آلی لو انڈیا (تامل فلم)، اوزائپالی (تامل فلم) ۔

سال 1999 میں آئی رومانٹک فلم صرف تم میں انہوں نے فلم کی لیڈ اداکارہ پریا گل کی بہن کا کردار نبھایا تھا۔ سال 1999 میں اکشے کمار کی فلم انٹرنیشنل کھلاڑی میں راہل کی والدہ کا کردار نبھایا۔

سال 1998 میں آئی فلم مہندی، 2000 میں آئی فلم گنگا، اسی لائف میں، ہیرو نمبر 1، مائی فادر گاڈ فادر، لیلی مجنو جیسی فلمیں شامل ہے۔