Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکارہ فلک ناز بگ باس او ٹی ٹی 2 میں آئیں گی نظر

اداکارہ فلک ناز

فلک ناز نے کئی ٹی وی سیریلز میں کام کیا اور 10 سال سے انڈسٹری میں ایکٹیو ہے۔

ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں شیزان خان کی بہن فلک ناز، ریالٹی شو میں نظر آئیں گی۔

فلک ناز کے بھائی ساؤتھ افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں ہیں، وہیں اب بگ باس او ٹی ٹی میں نظر آئیں گے۔


ٹی وی ڈسک، 15 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس نشر ہوئے شو مہابھارت میں کنتی کا کردار نبھاکر مشہور ہوئی اداکارہ شفق ناز اور شیزان خان کی بہن فلک ناز جلد ہی ریالٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 میں نظر آئیں گی۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falaq Naazz (@falaqnaazz)

 

سلمان خان نے کرن جوہر کی جگہ لیتے ہوئے بگ باس او ٹی ٹی کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ سلمان بگ باس او ٹی ٹی کے دوسرے سیزن کو ہوسٹ کرتے نظر آئیں گے۔

 

 

جون 17 سے جیو سینما پر شروع ہونے جارہے متنازعہ ریالٹی شو بگ باس او ٹی ٹی سیزن 2 میں کئی مشہور شخصیات نظر آئیں گے۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Falaq Naazz (@falaqnaazz)

 

کچھ کے نام تو پہلے بھی سامنے آچکے ہیں اور کچھ کے اب آرہے ہیں۔ اس میں شیزان خان کی بہن فلک ناز کے بھی آنے کی خبر ہے۔ وہ بطور اداکارہ انڈسٹری میں پچھلے دس سال سے ایکٹیو ہے۔

 

 

فلک ناز کی پیدائش 2 ڈسمبر 1993 کو اترپردیش کے میرٹھ میں ہوئی۔ فلک ناز کی والدہ کہکشان، بھائی شیزان اور صابر، بہن شفق ناز کے ساتھ ممبئی آگئی تھی۔

 

 

اداکارہ فلک ناز جب چھوٹی تب وہ اپنے والد کے پیار سے محروم ہوگئی، انکی والدہ نے پوری فیمیلی کی ذمہ داری لی، اور انکی پرورش کی۔

 

فلک ناز سسرال سمر کا، دیوں کے دیو،،، مہا دیو، مہاکالی۔ انت ہی ارمبھ ہے اور وش یا امرت: ستاروں جیسے شوز میں کام کرچکی ہے۔

 

بتادیں کہ اداکارہ فلک ناز نے سال 2010 میں ممتاز بالی ووڈ کوریوگرافر سروج خان سے ڈانس کی تربیت حاصل کی۔

 

شیزان خان ان دنوں ساؤتھ افریقہ کے کیپ ٹاؤن میں خطروں کے کھلاڑی 13 کی شوٹنگ میں مصروف ہے۔ شیزان کو آخری بار علی بابا: داستان کابل میں دیکھا گیا تھا۔

 

 

 

لیکن تونیشا شرما کی موت کے معاملے میں انکو گرفتار کرلیا گیا تھا اور قریب 70 دن بعد وہ جیل سے ضمانت پر باہر آئے تھے۔

شیزان خان کو تو کام ملا ہے، اب انکی بہن فلک ناز کو بھی بگ باس او ٹی ٹی 2 میں جانے کا موقع مل گیا ہے۔

انڈیا ٹوڈے میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق اب شیزان کی بہن بھی ریالٹی شو میں ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔

 

 

حالانکہ وہ پہلے ٹی وی شوز کرچکی ہے لیکن ریالٹی شو یہ انکا پہلا شو ہوگا۔

 

 

اداکارہ فلک ناز نے اپنے کیریئر کی شروعات ‘تارک مہتا کا اولٹا چشمہ’ سے کیا تھا۔

ٹی وی میں کئی معاون کردار ادا کئے۔ وہ اس وقت خبروں میں آئی جب ان کے بھائی کو جیل بھیج دیا گیا۔

 

 

 

انہیں ممبئی پولیس نے شریک اداکارہ تونیشا کی موت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

فلک نے بہادری سے اس مصیبت کا مقابلہ کیا اور اپنے خاندان کی ہمت بنی۔

 

بتادیں کہ فلک ناز کی بہن شفق ناز اسٹار پلس نشر ہوئے شو مہابھارت میں کنتی کا کردار نبھاک ر مشہور ہوئی تھی۔

Tags: