Type to search

ٹی وی اور فلم

نیہا باجپائی عرف شبانہ رضا بالی ووڈ سے دور نجی زندگی میں مصروف

نیہا باجپائی

فلمی ڈسک،2 جون (اردو پوسٹ ، ذرائع) سال 1998 میں آئی فلم قریب سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ شبانہ رضا عرف نیہا باجپائی فی الوقت فلمی دنیا سے دور ہے۔ اور ایکٹر منوج باجپائی سے شادی کرکے نجی زندگی میں مصروف ہے۔

شبانہ رضا عرف نیہا باجپائی کی پیدائش 18 اپریل 1975 کو مہاراشٹرا، مراٹھواڑا کے ناندیڑ میں ہوئی۔ انہوں نے گریجویشن تک پڑھائی کی۔ نیہا کا پورا خاندان مہاراشٹرا کے ناندیڑ میں رہتا ہے

شبانہ سے نیہا کا نام بدلنے کا کام ہدایتکار ودھو ونود چوپڑا نے کیا تھا- جسکے بعد لوگ انہیں نیہا کے نام سے جاننے لگے

نیہا کی فلم قریب ریلیز ہونے کے بعد منوج باجپائی اور نیہا کی نزدیکیاں بڑھ گئی تھی- وہیں اس درمیان منوج کی فلم “ستیہ” بھی بالی ووڈ باکس آفس پر ریلیز ہوئی اور منوج راتوں رات بالی ووڈ کے اسٹار بن گئے

اسی سال دونوں نے ایک دوسرے کو ڈیٹ کیا اور لمبے وقت کے بعد سال 2006 میں شادی کرلی

شادی سے پہلے نیہا نے کئی بڑی فلموں میں کام کیا، جس میں ہوگی پیار کی جیت ، فضا ، راہول ، جیس فلمیں شامل ہے
اتنا ہی نہیں نیہا نے تامل اور تیلگو فلموں میں بھی کام کیا- لیکن اپنی شادی کے بعد اداکارہ نے صرف 1 فلم میں کام کیا-
نیہا نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ میرے پاس کئی آفر تھے لیکن میں اپنے خاندان میں بے حد خوش تھی اس لیے کام کو خود سے انکار کیا-

کچھ منوج باجپائی کے بارے میں۔

بتادیں کہ منوج باجپائی کی پیدائش 23 اپریل 1969 کو ہوئی۔ منوج باجپائی بہار کے ایک چھوٹے سے گاؤں بیلوا سے ہے۔کسان والد کے 6 بچوں میں منوج باجپائی دوسرے نمبر پر تھے۔

انہوں نے اپنی بہترین اداکاری اور قابلیت سے انڈسٹری میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے- منوج باجپائی کی نجی زندگی کچھ خاص بحث میں نہیں رہی- ایکٹر ہمیشہ سے اپنے کام کو لیکر ہی بحث میں رہے ہیں

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز سن 1994 میں شیکھر کپور کی ہدایت کاری میں بنی فلم بینڈٹ کوئین سے کیا

کینگز آف واسیپور اور ستیہ جیسی ہٹ فلموں میں کام کرچکے بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی اپنی زبردست ایکٹینگ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ باجپائی نے دوسری شادی شبنانہ رضا عرف نیہا سے کی۔

منوج باجپائی کی پہلی شادی انکے ممبئی آنے سے پہلے ہی ہوگئی تھی۔ انہوں نے دہلی کی ایک لڑکی سے ہی شادی کی تھی-
لیکن اس جوڑی کا رشتہ لمبے وقت تک نہیں چل پایا اور دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے-

بتایا جاتا ہے کہ منوج بالی ووڈ میں قدم جمانے جدوجہد کررہے تھے اس دوران یہ رشتہ ٹوٹ گیا- منوج دہلی چھوڑ کر ممبئی آگئے یہاں انہوں نے پھر سے فلموں میں کام کی تلاش شروع کی

بالی ووڈ میں ان کی پہچان رام گوپال ورما کی ہدایت کاری میں بننے والی 1998 میں بننے والی فلم ستیہ میں ہوئی تھی۔

منوج آج بالی ووڈ کے نامی ستارے ہیں- جنہوں نے اپنی اداکاری سے ناظرین کے درمیان اپنا لوہا منوایاہے

اس دوران انکی ملاقات اداکارہ نیہا سے ہوئی، آپ کو بتادیں کہ نیہا کا اصلی نام شبانہ رضا ہے- نیہا نے اپنا بالی ووڈ کیریئر فلم قریب سے کیا، اس فلم میں وہ بابی دیول کے ساتھ نظر آئی تھی- یہ فلم سال 1998 میں ریلیز ہوئی تھی-  فلم میں کچھ خاص نہیں کرپائی لیکن اس میں نیہا اپنے معصوم سے چہرے اور اداؤں سے سب کا دل جیتنے میں کامیاب رہی۔

 

نیہا باجپائی کا فلمی سفر کچھ اسطرح رہا۔

سال 1998 میں آئی رومانی فلم قریب میں شبانہ رضا نے نیہا کا کردار نبھایا تھا اس فلم کو ودھو ونود چوپڑا نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں لیڈ رول میں بابی دیول اور نیہا باجپائی نے کام کیا تھا۔

سال 1999 میں آئی ایکشن رومانی ڈرامہ فلم ہوگی پیار کی جیت میں نیہا نے مینا سنگھ کا رول ادا کیا، فلم کو پی۔واسو نے ڈائریکٹ کیا تھا اور فلم میں نیہا کے علاوہ ارشد وارثی، میوری کانگو، اجے دیوگن اہم رول میں تھے۔

نیہا باجپائی نے سال 2000 میں آئی کرائم تھریلر فلم فضا میں شہناز کا رول ادا کیا۔ فلم کو خالد محمد نے ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں کرشمہ کپور، ریتیک روشن، جیا بچن اہم رول میں تھے۔

سال 2001 میں آئی سنیل شیٹی اور نیہا باجپائی کی فلم احساس۔دی فیلینگ میں انہوں نے انترا پنڈت کا کردار نبھایا۔ اور اسی سال انہوں نے پرکاش جھا کی فلم راہول میں میرا سنگھ کے رول میں نظر آئی۔ اور تامل میں کام کیا۔ سال 2003 میں کنڑ فلم سمائل، میں نظر آئی۔

سال 2004 میں روہت۔منیش کی رومانٹک تھریلر فلم مسکان میں جھانوی کا کردار نبھایا، فلم میں آفتاب شیودسانی اور گریسی سنگھ اہم رول میں تھے۔

سال 2005 میں دیپک رامسے کی ہدایت میں بنی فلم کوئی میرے دل میں ہے،  میں نیہا باجپائی نے آشا کا رول نبھایا۔ سال 2006 میں آتما، اور سال 2009 میں ایسڈ فیکڑی میں نظر آئی۔

Tags:

You Might also Like