Type to search

ٹی وی اور فلم

شاباش مٹھو: متالی راج کے کردار میں تاپسی پننو کا فرسٹ لک آوٹ

فلمی ڈسک،30جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تاپسی پننو کی آنے والی فلم شاباش کو لیکر بحث میں ہے- فلم کا فرسٹ پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے- تاپسی پننو نے سوشل میڈیا پر ہندوستانی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان متالی راج کے کردار میں فلم کا فرسٹ پوسٹر شیئر کیا ہے-
پوسٹر شیئر کرتے ہوئے تاپسی نے لکھا، مجھے ہمیشہ سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہاری پسندیدہ میل کرکٹر کون ہے- لیکن آپ کو اس سے یہ پوچھنا چاہیئے کہ آپی فیمل کرکٹر کون ہے- یہ وہ بیان ہے جس نے کرکٹر شائقین کو سوچنے پر مجبور کردیا تھا کہ کیا وہ کھیل سے پیار کرتا ہے یا اسے کھیلنے والے جینڈر سے- متالی راج، آپ الٹیمیٹر گیم چینجر ہے-

پوسٹر میں تاپسی انڈین کرکٹ ٹیم کی یونیفارم میں نظر آرہی ہے- ہاتھ میں بیٹ اور سر پر ہیٹ لگائے تاپسی کافی فوکس نظر آرہی ہے- انکا لک کافی متاثر کن ہے- بات کریں متالی راج کی تو ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی بیسٹ پلیئرس میں سے ایک ہے- انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے لیے سب سے زیادہ رن بنائے، اسی کے ساتھ متالی کپتان کے طور پر بھی کافی کامیاب رہی، شاباش مٹھو 5 فروری 2021 کو ریلیز ہوگی- راہل ڈھولکیا اسے ڈائریکٹ کررہے ہیں-

غور طلب ہے کہ تاپسی نے پہلے ہاکی کھلاڑی کا کردار نبھایا تھا، انکے کام کی خوب تعریف ہوئی تھی- اسکے علاوہ تاپسی ڈائریکٹر انوراگ کیشپ کی فلم سانڈ کی آنکھ میں بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظرآئی-

Tags:

You Might also Like