Type to search

بین الاقوامی

دبئی کے ولی عہد شہزادے نے کینسر سے لڑنے والے حیدرآبادی بچے کی خواہش پوری کی

دبئی،9مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کینسر سے متاثر سات سال کے ہندوستانی (حیدرآباد) کے بچے کی خوشی کا اس وقت ٹھکانہ نہ رہا، جب دبئی کے ولی عہد شہزادے شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے دل کو چھو لینے والی پہل کرتے ہوئے اپنے اس مداح سے ملاقات کی۔ شیخ ہمدان نے بچے کے ساتھ اپنی فوٹو بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی۔

گلف نیوز نے بتایا کہ تیسرے مرحلے کے کینسر سے متاثرہ حیدرآباد کے عبداللہ حسین نے سوشل میڈیا کے ذریعہ خواہش جتائی تھی کہ وہ اپنے آئیڈل شیخ ہمدان سے ملنا چاہتا ہے۔ جسکے بعد ایک نیوز چینل پر بھی یہ خبر دیکھائی گئی تھی۔ عبداللہ نے ایک ویڈیو میں کہا تھا، شیخ ہمدان بہت امن، پرسکون ، بہادر اور مہربان ہیں۔ میں انکے پالتو جانوروں سے ملنا چاہتا ہوں اور میں انکے ملبوسات کو دیکھنا چاہتا ہوں، عبداللہ نے ویڈیو میں ایک بینر بھی پکڑا ہوا تھا۔ جس پر لکھا تھا، شیخ ہمدان میں آپ کا فین ہوں، میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں۔

شیخ ہمدان کےساتھ جمعہ کو ملاقات کے بعد عبداللہ کی ماں نوشین فاطمہ نے گلف نیوز سے بات چیت کے دوران اپنے بچے اور خاندان کی خوشی کے لیے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا ، “شہزادے ہمدان سے ملاقات کے بعد سے عبد اللہ بہت خوش ہیں۔ ان سے ملنا میرے بچے کی سب سبے بڑی خواہش تھی۔ اللہ کا شکر ہے کہ اسکی خواہش پوری ہوئی۔
نوشین فاطمہ نے کہا کہ شیخ ہمدان سے ملاقات کے بعد عبداللہ انکا اور بڑا مداح ہوگیا ہے۔

ہمدان نے عبداللہ کے ساتھ ملاقات کے بعد انسٹاگرام پر ایک تصویر پوسٹ کرکے لکھا تھا، آج سے اس بہادر لڑکے سے ملاقات ہوئی۔ نوشین نے کہا، وہ اپنے ہیرو سے ملا ہے اور ہم سب شہزادے کی دل کو چھونے والی اس پہل سے بہت خوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ہمدان کی مہربانی، دریادلی عبداللہ اور اسکے چھوٹے بھائی احمد سے انکے بات کرنےکی طریقے اور انکے شائستہ اور زندہ دل طبعیت نے اہل خانہ کے دل کو چھو لیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ ہمدان نے عبداللہ کے علاج اور آگے کے منصوبوں کے بارے میں پوچھا۔

نوشین نے کہا ، “وہ بہت دریادل ہے۔ ہمیں لگا ہی نہیں کہ ہم شہزادے سے بات کررہے ہیں۔ عبداللہ کے والد محمد تمجل حسین نے شیخ ہمدان کو انکی تصویر پیش کی۔ نوشین نے بتایا کہ شیخ ہمدان نے تحفہ قبول کیا اور 15منٹ کی ملاقات میں خاندان کے ساتھ تصویریں کھنیچوائی ، اسکےبعد عبداللہ کے خاندان نے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت تک شیخ ہمدان کے پالتو جانوروں کے ساتھ وقت گذارا۔

نوشین نے بتایا کہ عبداللہ کو سب سب پہلے اپنے والدین سے شیخ ہمدان کے بارے میں پتہ چلا تھا اور بعد میں اس نے یوٹیوب پر جنوری میں پہلی بار شیخ ہمدان کا ویڈیو دیکھا۔ خاندان کو عبداللہ کی بیماری کے بارے میں ڈسمبر میں پتہ چلا تھا۔