Type to search

صحت

پیریڈس میں تاخیر کرنے کے لیے گولی کھاتے ہیں، صحت کو ہوسکتا ہے سنگین نقصان

ہیلتھ ڈسک(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کبھی نہ کبھی آپ کے ساتھ بھی ایسا ضرور ہوا ہوگا کہ کسی دوست یا رشتہ دار کی شادی میں جانا ہو، بیچ وکیشن پر جانا ہو یا پھر کسی ضروری انٹرویو کے لیے جانا ہو، اپنے اپنے پیریڈس کو ڈیلے کرنے کی کوشش ضرور کی ہوگی۔ ہے نہ،، اسکے لیے آپ نے بھی کسی طرح کی او ٹی سی دوا کا استعمال کیا ہوگا۔ ان دواؤں کا استعمال کرنا تو بے آسان ہوتا ہے لیکن انکے سائیڈ ایفیکٹس کتنے زیادہ ہوتے ہیں، اس بارے میں شاید آپ نہیں جانتے ہونگے۔ پیریڈس کو لیٹ کرنے کے لیے اگر آپ اپنے ذہن سے کسی طرح کی دوا کا استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے صحت کے لیے کتنا نقصاندہ ہوسکتا ہے یہاں جانیں۔

ماہواری بائیسکل ہوتی ہے متاثر
اگر آپ کئی بار پیریڈس کو لیٹ کرنے کے لیے گولی کھا لیتے ہیں تو ایسا کرنا بند کردیں کیونکہ اس سے آپ کا ماہواری سائیکل اور تولیدی متعلق صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔ اگر آپ اسکا بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں تو آپ حاملہ ہونے میں بھی دقت ہوسکتی ہے۔ اور بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ پیریڈس سائیکل بھی بگڑ جاتی ہے جس سے پیریڈس وقت سے پہلے یا دیر سے آنے لگتا ہے۔

ڈی وی ٹی (رگوں میں جمنا) کا خطرہ
اگر آپ پیریڈس ڈیلے (تاخیر) کرنے کے لیے اکثر گولیاں کھاتے ہیں تو اس سے آپ کو بے حد سنگین بیماری ہونے کا بھی خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے۔ انہی میں سے ایک بیماری ہے ڈی وی ٹی یعنی گہری رگ تھرومبوسس جس میں رگوں میں خون جم جاتا ہے ۔ یہ جما خون ہارٹ یا برین تک پہنچ جائے تو جان بھی جاسکتی ہے۔

ہوسکتی ہے ہیوئی بلیڈنگ
اگر آپ پیرڈس کو لیٹ کرنے کے لیے گولیاں کھاتے ہیں تو قریب 20 فیصدی خواتین کو گولی کھانے کےبعد ہیوئی بلیڈنگ ہونے لگتی ہے اور ایسا کچھ دن یا ہفتے نہیں بلکہ کئی مہینوں تک جاری رہ سکتی ہے۔ ایسے میں پیریڈس کو لیٹ کرنے کے لیے گولی کھانے سے پہلے دو بار ضرور سوچ لیں۔