Type to search

اسپورٹس

سرینا آکلینڈ کلاسیک کے کوارٹر فائنل میں پہنچی

اسپورٹس ڈسک،9جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امریکہ کی لیجنڈری کھلاڑی سرینا ولیمز نے ایک سیٹ سے شکست کے بعد واپسی کرتے ہوئے ہم وطن کرسٹینا میک ہیل کے کوارٹر فائنل میں جگہ یقینی کی، سرینا کی نگاہیں آسٹریلین اوپن میں 24 ویں گرینڈ سلیم خطاب جتنے پر لگی ہے جسکی تیاریوں میں وہ مصروف ہے،

ٹاپ سیڈ پلیئر نے دو گھنٹے میں میک ہیل کو 3-6, 6-2, 6-3 سے شکست دی اور اب کوارٹر فائنل میں جرمنی کی لورا سگمنڈ کے سامنے ہونگی جنہوں نے دوسرے دور میں نوجوان کھلاڑی کوکو گوف کو 5-7, 6-2, 6-3  ہرایا-

۔دفاعی چیمپیئن جولیا جارجز بھی جل ٹیچ مین پر 6-3, 6-2 کی جیت سے آخری 8 میں جگہ بنائی، اب وہ جمعہ کو کارولین وزنیاکی کے سامنے ہونگی جنہوں نے 2017 آکلینڈ اوپن کی چیمپئین لارین ڈیوس کو 6-1, 4-6, 6-4 سے شکست دی-

Tags:

You Might also Like