Type to search

اسپورٹس

یو ایس اوپن: سرینا ولیمز ساتویں ٹائٹل کی طرف

سرینا ولیمز

اسپورٹس ڈسک،31اگسٹ (اردوپوسٹ ڈاٹ کام) چھ بار کی چیمپیئن سرینا ولیمز نے نیو یارک میں یو جاری یو ایس اوپن کے پری-کواٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے- سال کے چوتھے گرینڈ سلیم کے تیسرے دور میں سرینا نے چیک جمہوریہ کی کیورلینا مکوا کو سیدھے سیٹوں میں 3-6، 2-6 سے شکست دی-

ومبلڈن میں کوارٹر فائنل تک کا سفر طے کرنے والی مکووا کے خلاف سرینا نے نو بریک پوائنٹ حاصل کیے- پہلے سیٹ سے ہی وہ شاندار فارم میں نظر آئی اور اپنی حریف کو واپس کا کوئی بھی موقع نہیں دیا-

کوارٹر فائنل میں انکا سامنا 22ویں سیڈ پیٹرا مارٹک کے خلاف ہوگا- مارٹک نے تیسرے دور کے اپنے مقابلے میں آناستاسیجا سیواستووا  کو ہرایا-

ایک دیگر میچ میں آسٹریلیا کی دوسری سیڈ ایشلے بارٹی نے گریس کی 30 ویں سیڈ ماریا سکاری کو 5-7، 3-6 سے شکست دی-

Tags:

You Might also Like