Type to search

ٹی وی اور فلم

سنگر سیلینا گومز نے شیئر کیا، اسکرین پر اپنے پہلے بوسہ کے بارے میں

ہالی ووڈ ڈسک،9مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیلینا گومز نے اپنے فینس کے ساتھ اپنے پہلے آن اسکرین کس (بوسہ) کا تجربہ شیئر کیا ہے اور بتایا کہ یہ سب سے برا تجربہ تھا۔

سیلینا گومز نے اپنی یہ کہانی ایک شو (دی کیلی کلارکسن شو) پر بتائی ہے۔ 27سال کی سیلینا گومز نے اپنے پہلے آن اسکرین کس کے بارے میں بتایا ہے۔ دراصل یہ واقع دی سوٹ لائف آف زیک اینڈ کوڈی میں گیسٹ اپیئرنس کے دوران کی ہے۔ ٹاک شو میں بات چیت کرتے ہوئے ’لوز یو ٹو لو می، سنگر نے بتایا کہ یہ آن اسکرین واقع سال 2006 میں ڈزنی سیریز کے Dylan Sprouse نے انکے ساتھ کی۔

بتادیں کہ سیلینا گومز یہ بھی کہہ چکی ہے کہ ڈیلن کے بھائی کول پر انکا زبردست کرش تھا۔ لیکن انہیں کس کرنے کا موقع گومز کو کبھی نہ ملا۔ گومز نے بتایا کہ اس خاص سین کو لیکر انکے پاس کچھ اچھی یادیں نہیں ہے۔ اور اسے وہ اپنے کیریئر کا سب سے خراب دن کے طور یاد کرتی ہے۔

سیلینا نے کہا کہ وہ اس شو میں بطور گیسٹ پہنچی تھی اور وہ کول کو کس نہیں کرپائی۔ بلکہ انکے بھائی کو کس کیا۔ وہ اس شو کی دیوانی تھی اور سوچا تھا کہ ایک نہ ایک دن کول کے ساتھ ہونگی۔ اس واقع کے بارے میں جیسے سوشل میڈیا پر خبریں آئی، ڈیلن کے بھائی نے انسٹاگرام پر کہا کہ سیلینا نے کبھی ان سے اس بارے میں نہیں کہا۔

سیلینا میری گومز کی پیدائش 22جولائی 1992 کو ہوئی۔ سیلینا ایک سنگر اور اداکارہہے جو ڈزنی چینل کے ایمی  ایوارڈ یافتہ ٹیلی ویژن سیریل وزارڈ آف ویورلی پلیس میں ایلیکس روسی کے کردار کے لئے مشہور ہیں۔ 7 سال کی عمر میں گومز نے اداکاری کا آغاز کیا۔ مشہور ٹی وی سیریز “برنی اینڈ فرینڈز” کے لئے منتخب کیا گیا اور باقاعدگی  سے کام کیا۔

Tags: