Type to search

آٹو موبائل

سیٹ ای اسکوٹر 125 ، ایک چارج میں چلے گی 125کلومیٹر

سیٹ ای اسکوٹر 125

آٹو ڈسک،21 جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی مانگ بڑھ رہی ہے- ماہرین الیکٹرک اسکوٹر سیگمنٹ میں ذیادہ تر گاڑی ساز کمپنیاں اپنی موجودگی درج کرارہے ہیں- کمپنی نے اپنی پہلی الیکٹرک اسکوٹر سیٹ ای اسکوٹر 125 کے کنسپٹ ورزن کو پیش کیا ہے- اسپین کی بڑی کمپنی سیٹ نے اب اس سیگمنٹ میں اپنا پہلا قدم رکھا ہے-

 

کمپنی نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر کانسپٹ پیش کیا ہے جسکا آگے چل کر پروڈکشن شروع ہوگا- لیکن ای وی اسپیس میں اپنی پوزیش محسوس کرنے کے لیے سیٹ ذیادہ وقت تک کا انتظار کرنے کو تیار نہیں ہے- ایسے میں برانڈ نے ایک چھوٹا، اسپورٹی اسکوٹر پیش کیا ہے جسکا نام سیٹ ای – اسکوٹر 125 ہے-

سیٹ ای-اسکوٹر میں پاور اسپیسیفکیشن کے طور پر 8.94 کلو واٹ موٹر اور ایک 5.6 کلو واٹ ہور کی ریموویبل بیٹری دی ہے- جس میں بلٹ ان وہیلس اور ایک ٹرولی ہینڈل ہے- ہسپانوی برانڈ کے مطابق اسکوٹر کو صفر سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پکڑنے میں 3.9 سکنڈ کا وقت لگتا ہے اور اسکی ٹاپ اسپیڈ 95 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- یہ تین رائیڈنگ موڈس (ایکو، سٹی اور اسپورٹ) کے ساتھ آتا ہے جو موٹر اور بیٹری کی پرفارمینس کو اپنے مطابق بدلتا ہے- اسکے ساتھ ہی اس میں ایک ریورس گیئر دیا ہے جسکی وجہ سے اسے آسانی سے پارکینگ میں پارک کرسکتے ہیں-

ہارڈ ویئر کی بات کریں تو اسکوٹر میں ایک ٹیلی اسکوپک فرنٹ ، ریئر میں ایک سنگل شاک آبزربر اور دونوں طرف ڈسک بریک دیئے گئے ہیں- یہ تین کلر آپشن – ریڈ ، ڈارک ایلومینیم میٹ اور وائٹ میں پیش کیا گیا ہے-

 

اسکے علاوہ اگر آپ ایک ذیادہ کمپیکٹ اور پورٹیبل اسکوٹر دیکھ رہے ہیں تو سیٹ کے پاس ایک پش اسکوٹرس موجود ہے جسکا نام ای-کک اسکوٹر 65 اور ای کک اسکوٹر 25 موجود ہے- اس میں پہلا والا 65کلومیٹر تک کی رینج دیتا ہے اور بعد والا 25 کلومیٹر کی رینج دیتا ہے- فی الحال سیٹ کے پروڈکٹس صرف یوروپ میں دستیاب ہے-

فرنٹ فیچرس میں کمپنی نے سیٹ ای-اسکوٹر 125 میں ایک چھوٹی وائنڈ اسکرین، فرنٹ ایپرون پر دو یو ایس بی چارجینگ پورٹس، ایل ای ڈی لائٹس اور ایک فیول – ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول کے ساتھ ایک ڈیڈیکیٹڈ ایپ دیا ہے- اسکے ساتھ ہی اس میں کافی سارا اسٹوریج ملتا ہے یعنی آپ اسکی سیٹ کے نیچے دو ہیلمیٹس آسانی سے رکھ سکتے ہیں-

 

بتادیں کہ اب تک کئی کار ساز اور موٹر سائیکل بنانے والی کمپنیاں الیکٹرک گاڑیاں آٹو ایکسپو میں پیش کرچکی ہے۔ اور کئی مشہور اور بڑے برانڈ کمپنیاں اس سیگمنٹ میں اتر چکی ہے۔ کمپنیوں نے کاروں کو پیٹرول ۔ ڈیزل اور الیکٹرک کے ساتھ بازار میں اتار ہے۔ ان کمپنیوں نے آلودگی کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکٹرک گاڑیوں کو بنارہی ہے۔ جس سے آلودگی میں کسی حد تک کمی ہوگی۔  سیٹ کمپنی اپنی ای-اسکوٹر 125 کو لایا ہے لیکن اسکا مقابلہ کئی الیکٹرک اسکوٹرس ہے۔

Tags:

You Might also Like