Type to search

بین الاقوامی

اسکاٹ لینڈ کی آزادی کی مانگ کو لیکر سڑکوں پر اتر آئے لاکھوں لوگ

ایڈنبرگ،7اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) برطانیہ سے اسکاٹ لینڈ کی آزادی کی مانگ کو لیکر ہزار حامی یہاں سڑک پر اتر آئے۔ نیوز ایجنسی کے مطابق آل انڈر ون بینر، مہم کے ذریعہ منعقد ہفتہ کا مارچ اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا، جس نے دیگر اسکاٹش قصبوں اور شہروں میں اسی طرح کے مظاہروں کو منعقد کیا۔ یو او بی نے کہا کہ مارچ میں کم سے کم ایک لاکھ لوگ شامل ہوئے۔ لیکن کچھ اندازوں سے یہ تعداد دگنی بتائی گئی ہے۔

بڑی تعداد میں پولیس موجود تھی۔ لیکن مظاہرہ کے دورے کوئی ناخوشگوار واقع یا مسئلہ پیش نہیں آیا۔ اسکاٹ لینڈ کی وزیر نکولا اسٹرجن، جو ریلی میں شامل نہیں ہوئی، انہوں نے منتظمین کو ایک پیغام بھیجا، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ من سے انکے ساتھ ہی موجود ہے۔ اسکاٹش نیشنل پارٹی (ایس این پی) کی رہنما سٹرجن نےاپنے پیغام میں کہا، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آزادی آرہی ہے۔ اسکاٹش پارلیمنٹ میں بیٹھنے والی اسکاٹش نیشنل پارٹی کی رہنما جوانا چیری اہم مقررین میں سے ایک تھی۔ چیری بنا سودے والے بریکسٹ کو روکنے کے لیے برطانیہ حکومت کو عدالت میں لے جانے والے اہم لوگوں میں سے ایک رہی ہے۔

Tags: