Type to search

ٹی وی اور فلم

سیانی گپتا کورونا وائرس سے پریشان

سیانی گپتا کورونا وائرس

فلمی ڈسک،19مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کا قہر اس وقت پورے ملک میں جاری ہے۔ اس جان لیوا بیماری نے ملک کے عام سے لیکر خاص لوگوں تک کو گھروں میں قید کرنے کا مجبور کردیا ہے۔ اسی کے ساتھ ملک کے معاشی رفتار پوری طرح سے تھم گئی ہے۔ اتنا ہی نہیں لوگوں کو اب اس بیماری کی وجہ سے کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ حال ہی میں فور مور شاٹس پلیز اور آرٹیکل 15 کی اسٹار سیانی گپتا نے ایک میڈیا ہاؤس کے ساتھ خاص بات چیت کی۔

انہوں نے اس بات چیت میں بتایا کہ میں روزآنہ اچھے اور بھیانک دور کو دیکھ رہی ہوں، میں خود اس کورنٹائن پیریڈ کو انجوائے کررہی ہوں۔ لیکن وہ بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو اس وقت پریشان ہے اور انکی پریشانیاں لگاتار بڑھ رہی ہیں۔ جیسے ہی آپ ٹیوٹر یا سوشل میڈیا پر جاتے ہیں اور پریشان لوگوں کے فوٹو اور ویڈیو دیکھتے ہیں تو اور بھی پریشان ہوجاتے ہیں۔ یہ پریشانی لگاتار بڑھتی جا رہی ہے۔ کل میرے ایک دوست نے اپنے والد کو اس بیماری کی وجہ سے کھو دیا ہے۔ یہ ہم سبھی کے لیے مشکل کی گھڑی ہے۔ اس لیے میں پریشان ہوں۔

اتنا ہی نہیں، اداکارہ سیانی گپتا کورنا وائرس پر کہا، اگر آپ کسی کو بھی وہاں مدد کرسکتے ہیں تو پلیز ضرور کریں۔ کئی لوگ ہے جو کھانے اور پیسوں کے لیے پریشان ہے۔ پلیز جتنا ہوسکے ضرور مدد کریں۔ یہ کوئی علم نہیں ہے لیکن یہ ایک موقع ہے شیئر اور کیئر کرنے کا۔ ہم یہاں پر جس وجہ سے ہیں اسکی ضرورت ہے کہ یہ صرف ہمارے لیے نہیں ہے۔ ہمیں یہ سوچنا ہے کہ جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے ہم شیئر کریں۔ آپ کو صحیح میں اسے ایک عادت بنانا ہوگا۔ اور اسے ہی جینے کا طریقہ بنانا ہوگا۔ کل رات میں یہی اپنے دوست سے بھی بات کرتے ہوئے بول رہی تھی اور ہم سبھی پریشان تھے۔

Tags:

You Might also Like