Type to search

بین الاقوامی

سعودی کے شہزادہ متعب بن عبد العزيز آل سعود کا انتقال

ریاض،3ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سعودی شاہی خاندان کے سینئر اہم شخصیت شہزادہ متعب بن عبد العزيز آل سعود انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 88 سال کی تھی۔ وہ شاہ عبدالعزیز کے بیٹوں میں 17ویں نمبر پر تھے۔ اور انکی نماز جنازہ 3 ڈسمبر کو مسجد الحرام میں منگل کے روز بعد نماز عشا پڑھی جائے گی۔ سعودی کی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وفات کا اعلان ایوان شاہی سے جاری کیا گیا، اطلاع ملتے ہی سعودی عرب میں غمر کی لہر دوڑ گئی۔

انکی پیدائش 1931 میں ریاض میں ہوئی۔ متعب بن عبد العزيز آل سعود نے امریکہ میں تعلیم حاصل کی۔1955 میں پولیٹیکل سائنس میں ایم بی اے کیا۔ متعب بن عبد العزيز 1958 سے 1961 کے درمیان مکہ کے گورنر رہے اور بعد میں انتظامی عہدوں پر فائز رہے۔ اُن کے پاس آخری بار بلدیات کی وزارت تھی البتہ اپنی عمر کی وجہ سے متعب بن عبدالعزیز نے 2009 سے ہی سرکاری امور انجام دینے سے معذرت کرلی تھی۔

Tags:

You Might also Like