Type to search

بزنس

ریلائنس رٹیل میں سعودی عرب کی پی آئی ایف 9,555 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی

ریلائنس

۔ اب تک کل %10 سے زیادہ ایکویٹی کیلئے آیا قریب 47 ہزار کروڑ روپے کا انویسٹمنٹ
۔ سودے میں ریلائنس رٹیل کی پری ۔ منی ایکویٹی 4.587 لاکھ کروڑ آنکی گئی


نئی دہلی۔5؍ نومبر(پریس نوٹ) مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس رٹیل میں سرمایہ کاروں کا تانتا لگا ہوا ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز کی معاون کمپنی ریلائنس رٹیل وینچر لمیٹڈ( آرآر وی ایل) میں ویر وار کو پی آئی ایف نے %2.04 ایکویٹی کیلئے 9.555 کروڑ روپے کے انویسٹمنٹ کا اعلان کیا۔ سودے میں ریلائنس رٹیل کی پری ۔ منی ایکویٹی کو 4.587 کروڑ روپے آنکا گیا ہے۔ پچھلے سرمایہ کاروں کے مقابلہ میں پری۔ منی ایکویٹی قریب 30 ہزار کروڑ زیادہ ہے۔

ریلائنس رٹیل میں سرمایہ کاری کا سلسلہ 9 ستمبر کو سلور لیک سے شروع ہوا تھا۔ اس کے بعد کے کے آر، جنرل اٹلانٹک، مباڈلہ، جی آئی سی، ٹی پی جی اور اے ڈی اے آئی جیسے گلوبل انویسٹر فنڈ ایویسٹمنٹ کر چکے ہیں۔ پی آئی ایف کی ڈیل کو ملاکر اب تک 9 انویسٹمنٹ کے ذریعہ ریلائنس رٹیل میں 10% سے زیادہ کی ایکویٹی کیلئے 47,265 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ ہوچکی ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریٹر مکیش امبانی نے سودوں پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ’’ سعودی عرب کے ساتھ لمبے وقت سے ہمارے رشتے ہیں۔ پی آئی ایف سعودی عرب کی مالی ترقی میں اہم کردار نبھا رہی ہے۔ میں ریلائنس رٹیل میں ایک اہم بھاگیدار کی شکل میں پی آئی ایف کا استقبال کرتا ہوں ۔ ہم 130 کروڑ بھارتیوں اور لاکھو ں چھوٹے کاروباریوں کی زندگی کو خوشحال اور رٹیل سیکٹر کو بدلنے کے ہمارے بلند حوصلہ جاتی منصوبہ کیلئے پی آئی ایف کی مسلسل حمایت کی امید کرتے ہیں۔

ریلائنس رٹیل لمیٹڈ کے ملک بھر میں پھیلے 12ہزار سے زیادہ سٹورز میں سالانہ قریب 64 کروڑ خریدار آتے ہیں ۔ یہ بھارت کا سب سے بڑا اور سب سے تیزی سے ترقی پانے والا رٹیل بزنس ہے۔ ریلائنس رٹیل کے پاس ملک کے سب سے منافع بخش رٹیل بزنس کا تمغہ بھی ہے۔ کمپنی رٹیل گلوبل اور گھریلو کمپنیو، چھوٹی صنعتوں، رٹیل کاروباریوں اور کسانوں کا ایک ایسا میکانزم تیار کرنا چاہتے ہیں، جس سے گراہکوں کو کفایتی قیمت پر خدمت فراہم کی جاسکے اور لاکھو ں روزگار پیدا کئے جاسکیں۔

ریلائنس رٹیل نے اپنی تجارتی حکمت عملی کے تحت چھوٹے اور غیر منظم ویاپاریوں کا ڈیجیٹلائزیشن شروع کیا ہے ۔ کمپنی کا مقصد 2 کروڑ ویاپاریوں کو اس نیٹ ورک سے جوڑنا ہے۔ یہ نیٹ ورک ویاپاریوں کو بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ گراہکوں کو بہتر قیمت پر خدمات دینے میں مجاز بنائے گا۔

Tags:

You Might also Like