Type to search

بین الاقوامی

سعودی عرب کی کمپنی نے 1،600 ہندوستانیوں کی پہچانے کے لیے نجی طیارے کا کیا انتظام

کوچی،10جون(بھاشا) سعودی عرب کی ایک کمپنی نے 1،600 سے زیادہ ہندوستانی ملازمین کو گھر پہنچانے کے لیے نجی اڑانوں کا آپریشن شروع کیا ہے۔ کسی نجی کمپنی کی طرف سے خلیجی خطے سے لوگوں کو انکے وطن پہنچانے کا یہ سب سے بڑی مہم ہے۔ ایکسپرٹائزڈ کنٹراکٹنگ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چھ اڑانیں پانچ جون کو چنئی اور حیدرآباد ، چھ جون کو احمد آباد اور دہلی اور سات جون کو چنئی پہنچ چکی ہے۔ مہم کے تحت نو اڑانیں ہندوستان آئیں گی۔ یہ مہم 11 جون کو ختم ہوگی۔ گلف ایئر کے جہاز کی خدمات لی گئی اور سعودی عرب کے دمام سے اسکا آپریشن کیا گیا۔ کمپنی کے ایک اہلکار نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ ہندوستانی برصغیر میں مختلف ملکوں کے کل 2000 ملازمین کو بھیجا جارہا ہے۔ ان میں 1665 ہندوستانی ہے۔