Type to search

بین الاقوامی

سعودی عرب نے لیا تاریخی فیصلہ، پہلی بار جاری کرے گا سیاحتی ویزا

ریاض،28ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) سیاحت کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب پہلی بار سیاحتی ویزا جاری کرے گا۔ جمعہ کو عالمی سیاحتی یوم کے موقع پر سعودی حکومت نے اسکا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی عرب اب اپنی معیشت کو آگے بڑھانے کے مقصد سے تیل پر انحصار کم کرناچاہتا ہے۔ ولی عہد شہزادہ سلمان اسکے لیے ویژن 2030 پروگرام پیش کرچکے ہیں۔ وہ سیاحت کو آمدنی ذریعہ بنانا چاہتے ہیں۔

اس سے پہلے تک سعودی میں صرف نوکری کے لیے آنے والے لوگوں ، انکے خاندان اور مکہ ۔ مدینہ جانے والے مسلم حجاج کو ویزا دیا جاتا تھا۔ اپنے نئے فیصلے کی معلومات دیتے ہوئے سعودی کے سیاحتی وزیر احمد الخطیب نے کہا کہ یہ تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی سیاحت کو دیکھنے کے لیے اسے دیکھ کر وہ حیران ہوجائیں گے۔ ہمارے پاس یونیسکو کی پانچ ورلڈ ثقافتی سائٹس، مقامی ثقافت اور بے حد قدرتتی دولت ہے۔ احمد نے بتایا کہ سعودی عرب 49 ملکوں کے شہریوں کے لیے آن لائن ٹورسٹ ویزا درخواست شروع کرے گا۔ ساتھ ہی غیر ملکی شہریوں کو قواعد میں نرمی ملے گی۔ انہوں نے کہا ، غیر ملکی ٰخواتین کے ڈریس کورڈ قواعد میں نرمی برتی جائے گی۔ عبایا کےبنا بھی وہ سڑکوں پر گھوم سکیں گی۔ انہیں مہذب کپڑے پہننے ہونگے۔

Tags:

You Might also Like