Type to search

بین الاقوامی

سعودی عرب خواتین اب فوج میں شامل ہوسکتی ہیں

ریاض،11اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) سعودی عرب میں سینما تھیڑ، خواتین کو ڈرائیونگ اجازت، برقعہ، ہوٹل میں اکیلے روکنے جیسے قوانین بدلنے کے بعد اب خواتین کو فوج میں بھرتی کی خبر آرہی ہے۔

سعودی عرب کے پرنس سلمان اپنے خاص پروگرام ویژن 2030 کے تحت کئی بڑے فیصلے لیکر دنیا کی توجہ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں۔
حکومت خواتین کو لیکر کئی بڑے فیصلے کیے جارہے ہیں۔ سعودی عرب نے اب خواتین کو مسلح افواج میں خدمات انجام دینے کی اجازت دی ہے۔ سعودی عرب وزرات خارجہ نے پرنس کے اس اعلان کو تاریخی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی خاتون مسلح افواج میں اپنی خدمات انجام دے سکتی ہے۔ خواتین کے حقوق کے لیے سعودی عرب میں یہ کافی بڑا فیصلہ مانا جارہا ہے۔

اس سے پہلے سال 2018 میں پرنس نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی تھی۔ یہاں پر خواتین کی طرف سے گاڑی چلانے پر پابندی تھی۔

اسکے بعد یہاں خواتین کو ہوائی جہاز اڑانے فلائٹ اٹینڈینٹ کے طور پر کام کرنے خواتین کی بھرتی اسکیم کا بھی اعلان کیا گیا تھا۔ اسکے ساتھ ہی خواتین کو اکیلے غیر ملک سفر اور دیگر حقوق دیے جاچکے ہیں۔

Tags:

You Might also Like