Type to search

بین الاقوامی

کورونا وائرس: سعودی عرب نے عمرہ زائرین پر لگائی روک

ریاض،28فروری(ایجنسی) کورونا کے ڈر سے سالانہ حج سے کچھ مہینے پہلے سعودی عرب کا مقدس مقامات کا سفر بھی متاثر ہوا ہے- دراصل انفیکشن کے امکان کو دیکھتے ہوئے سعودی حکومت نے جمعرا تکو مقدس مقامات کے سفر پر روک لگا دی ہے- آپ کو بتادیں کہ مغربی ایشیا میں کورونا وائرس کے 240 سے ذیادہ معاملے سامنے آنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا ہے- سعودی کے مطابق اس فیصلے کا مقصد غیر ملکی شہریوں کو مقدس شہر مکہ اور کعبہ جانے سے روکنا ہے-

سعودی انتظامیہ نے انے فیصلے میں یہ بھی کہا ہے کہ مدینہ میں حضور کی مسجد کے سفر پر بھی روک رہے گی- سعودی میں کورونا کا اب تک کوئی معاملہ نہیں آیا ہے، لیکن حکام نے وائرس سے متاثر ملکوں کو سیاحتی ویزا دینے پر روک لگا دی ہے-

بتادیں کہ سعودی عرب کے پڑوسی ملک ایران میں اس وقت کورونا وائرس کی مہلک شکل اختیار کرچکا ہے، یہاں 16 لوگوں کی موت ہوچکی ہے-

سعودی عرب کے وزرات خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں عمرہ کے لیے آنے والے زائرین کے داخلے پر روک لگا دی گئی ہے-

Tags:

You Might also Like