اداکار اور ہدایتکار ستیش کوشک کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

فلمی ڈسک، 9 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں اداکارہ سشمیتا سین نے انکشاف کیا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن اب وہ ٹھیک ہیں۔ چند روز بعد اداکار اور ہدایت کار ستیش کوشک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔ گزشتہ روز ہولی کا تہوار مناتے ہوئے ستیش کوشک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کئی تصاویر شیئر کی تھی جن میں وہ کافی فٹ اور صحت مند نظر آرہے ہیں۔
یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی مشہور شخصیت کی اچانک ہارٹ اٹیک یا فالج سے موت ہوئی ہو۔ کامیڈین راجو شریواستو اور گلوکار کے کے بھی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔
View this post on Instagram
فلمساز اور اداکار ستیش کے انتقال نے سب کو صدمے میں ڈال دیا۔ ستیش کوشک ہولی کے موقع پر دہلی پہنچے جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور اداکار نے گروگرام کے فورٹس ہاسپٹل میں آخری سانس لی۔
ستیش کی میت آج ممبئی لائی جائے گی۔ ستیش کوشک کی بیوی ششی کوشک اور بیٹی ونشیکا کو اداکار کے انتقال سے بڑا صدمہ پہنچا ہے۔
ستیش کوشک اپنی بیٹی کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہتے تھے۔ ستیش کوشک کی 11 سالہ بیٹی ونشیکا اپنے والد کی طرح باصلاحیت ہے۔
اداکار ستیش کی پیدائش 13 اپریل 1956 کو مہندر گڑھ، ہریانہ میں ہوئی۔ ستیش نے سال 1972 میں دہلی کے کیروری مال کالج، دہلی یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔ وہ نیشنل اسکول آف ڈرامہ اینڈ فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے سابق طالب علم تھے۔
ستیش کوشک بالی ووڈ کے مشہور اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ فلم ڈائریکٹر بھی تھے۔ انہوں نے ایک مزاحیہ اداکار، اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔
ستیش کو 1987 کی فلم مسٹر انڈیا سے پہچان ملی۔ اس فلم میں ان کے ‘کیلنڈر’ کے کردار کو خوب پسند کیا گیا۔ اس کے بعد دیوانہ مستانہ میں ‘پپو پیجر’ کا کردار ہٹ ہوا تھا۔
سال 1993 میں، ستیش نے بونی کپور کی پروڈیوس کردہ روپ کی رانی چورو کا راجہ کے ساتھ فلم ڈائر یکشن میں قدم رکھا۔