فلم پاپ کون ، کا ٹریلر جاری، ستیش کوشک کے آخری کامیڈی فلم

فلمی ڈسک 12 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار کے نئے شو پاپ کون، کا ٹریلر جمعہ کے روز اداکار ستیش کوشک کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر ریلیز کیا گیا۔ اس کامیڈی سیریز میں کنال کھیمو، راجپال یادو، سوربھ شکلا، نوپور سینن ، جانی لیور ، چنکی پانڈے اور جیمی لیور بھی شامل ہے۔
پاپ کون ، کا ٹریلر کامیڈی سے بھرپور ہے اور اس میں ستیش کوشک بھی کامیڈی کی بھرمار ہے۔ اس شو کی کہانی کنال کھیمو کے کردار پر مبنی ہے۔ اس میں یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ کنال کے کردار کا باپ کون ہے؟ جانی لیور ، راجپال یادو اور ستیش کوشک سبھی کنال کے والد کے رول نبھاتے ہیں۔
اس شو میں کریتی سینن کی بہن نوپور سینن ڈیبیو کررہی ہے۔ جو سیریز میں کنال کھیمو کی دلروبہ کا رول نبھا رہی ہے۔ فرہاد سانجھی کی ہدایت کاری میں بننے والی پاپ کون 17 مارچ سے ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر اسٹریم ہوگی۔
اداکار کنال کھیمو نے انسٹاگرام پر ٹریلر کو کیپشن کے ساتھ شیئر کیا، کامیڈی کے شہنشاہ ستیش کوشک کو سلام ، جنکے کام نے ہمیں سالوں تک ہنسایا، #HotstarSpecials #PopKaun – سبھی اقساط 17 مارچ سے صرف @disneyplushotstar پر اسٹریم ہوگی۔
پاپ کون کا ٹریلر جیسے ہی ریلیز ہوا، فینس کو ستیش کوشک کی یاد آگئی۔ ٹریلر کو فینس خوب پسند کررہے ہیں اور ردعمل دے رہے ہیں۔
ایک یوزر نے لکھا، “میں ستیش کوشک صاحب کو بہت یاد کروں گا۔ وہ افسانوی شخصیت تھے۔ انہوں نے الوداع کرتے وقت بھی ہمارے چہروں پر مسکراہٹ اور ڈھیر ساری ہنسی چھوڑنے کی کوشش کی۔ بہت پیار۔” ایک اور مداح نے لکھا، ‘آخر میں بہترین کامیڈین کے ساتھ ایک مزاحیہ فلم۔ ستیش جی 🥺♥️”۔