Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم اونچائی سے 47 سال بعد واپسی کرنے جارہی ہے اداکارہ ساریکا

فلم اونچائی ساریکا

فلم اونچائی 11 نومبر کو سینما گھروں میں دستک دے گی
اداکارہ ساریکا کی فلم میں 47 سالوں بعد واپسی


فلمی ڈسک، 15 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی کی فلم اونچائی کا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ پوسٹر میں فیمیل لیڈ اسٹار کے طور اداکارہ ساریکا نظر آرہی ہے۔

 

امیتابھ بچن، انوپم کھیر اور بومن ایرانی بھی پوسٹر میں نظرآرہے ہیں۔ فلم اونچائی کے ہر کردار کا پوسٹر کو فنکاروں کے خاص دوستوں کی طرف سے لانچ کیا جارہا ہے جو راجشری کی طرف سے ایک بڑی پہلا ہے۔

 

اداکارہ ساریکا کا پوسٹر اداکارہ کرن کھیر نے پیش کیا ہے۔ کرن کھیر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ساریکا کے کردار والے پوسٹر کو شیئر کرتے ہوئے انہیں خوب مبارکباد دی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kirron Kher (@kirronkhermp)

فلم اونچائی ساریکا کا راجشری کے ساتھ دوسری فلم ہے۔ انہوں نے سال 1975 میں ہٹ فلم گیت گاتا چل، میں پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ کام کیا تھا۔ یوں کہے کہ 47 سال بعد فلم اونچائی سے انکی واپسی ہورہی ہے۔ انڈسٹری میں اس بات کی بحث ہے کہ اونچائی میں ساریکا کا مظاہرہ زبردست ہے اور یہ انکے لیے ایک بہت ہی مضبوط واپسی ہوسکتی ہے۔

انکے پوسٹر لک کی بات کریں تو دو اسٹیل فریم ہیں، جہاں ایک اور وہ اپنے بیک پیک کے ساتھ ٹریک ٹریل پر ہے، دوسری طرف ہم انہیں برفیلی پہاڑوں کے درمیان دیکھتے ہیں، جہاں انہوں نے سر کو دوپٹہ سے ڈھکا ہوا ہے اور انکی خوبصورت ، بھوری آنکھیں روحانی دنیا کی تلاش میں ہے۔

 

اس پوسٹر کی ٹیگ لائن پر ایک الگ انداز ہے، اس میں لکھا ہے۔ ریڈمپشن ہی انکی ایک واحد الہام ہے۔ جہاں یہ معلوم ہوتا ہے کہ اب تک جہاں دوستی ایک واحد محرک تھی وہیں اونچائی ایک چھٹکارے کی بھی کہانی ہے۔

 

راجشری نے اپنے 75 سال پورے کرلیے ہیں اور اونچائی پروڈکشن ہاؤس کی 60ویں فلم ہے۔ اور برجاتیہ کی ہدایت میں بننے والی اس فلم میں امیتابھ بچن ، انوپم کھیر ، بومن ایرانی ، ساریکا ، نینا گپتا اور پرینیتی چوپڑا لیڈ رول میں ہے۔

 

ڈینی ڈینزونگپا اور نفیسہ علی بھی اس میں نظر آئیں گی۔ فلم 11 نومبر 22 کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

ساریکا کی پیدائش نئی دہلی میں 5 ڈسمبر 1960 کو مراٹھی اور راجپوت خاندان میں ہوئی- کمل ہاسن اور سریکا کی شادی 1988 میں ہوئی تھی۔ بتادیں کہ کمل نے اپنی پہلی بیوی وانی گنپتی کو طلاق دیے کر ساریکا سے شادی کی تھی- ساریکا کی دو بیٹیاں ہیں شروتی ہاسن اور اکشرا ہاسن ہے-