Type to search

فیشن

سرگم کوشل بنی مسز ورلڈ 2022، 21 سال بعد ملا ہندوستان کو تاج

سرگم کوشل

سرگم کوشل نے جیتا مسز ورلڈ کا خطاب
اکیس سال بعد ملک واپس لوٹا مسز ورلڈ کا تاج
مسز ورلڈ کا تاج دیکھ پرجوش ہوئی پرانی فاتح ادیتی


فیشن ڈسک، 19 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان کی نمائندگی کرنے والی سرگم کوشل کو 18 ڈسمبر کو لاس ویگاس میں منعقد ایک تقریب میں مسز ورلڈ کا تاج پہنایا گیا۔ مسز کوشل نے 21 سال بعد یہ خطاب ہندوستان کو دلایا ہے۔

انہوں نے 63 ممالک کے مدمقابلوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مسز انڈیا پیجنٹ کا انتظام کرنے والی تنظیم نے انسٹاگرام پر یہ خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا، “لمبا انتظار ختم ہوا۔

اکیس 21 سال بعد تاج ہمارے پاس واپس آیا ہے!” جموں و کشمیر کی رہنے والی سرگم کوشل نے بھی ایک ویڈیو شیئر کرکے بتایا کہ وہ خطاب جیت کر کتنی خوش ہے۔ ہمیں 22-21 سال بعد تاج واپس ملا ہے۔ میں بہت پرجوش ہوں۔ لو یو انڈیا، لو یو ورلڈ۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs. India Inc (@mrsindiainc)

 

مسز کوشل کے انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق وہ انگریزی ادب میں پوسٹ گریجویٹ ہیں۔ وہ پہلے ویزاگ میں بطور ٹیچر کام کر چکی ہیں اور انہوں نے یہ بھی شیئر کیا ہے کہ انکے شوہر ہندوستانی بحریہ کے لیے کام کرتے ہیں۔

مسز ورلڈ شادی شدہ خواتین کا پہلا مقابلہ حسن ہے۔ پینجنٹ کا تصور سال 1984 میں کی گئی تھی اور اسکی جریں مسز امریکہ پینجنٹ سے جڑی ہیں۔ شروعات میں اس پینجنٹ کو مسز ویمن آف دی ورلڈ کا نام دیا گیا تھا۔

اسے سال 1988 میں ہی مسز ورلڈ کے طور پر جانا جانے لگا۔ پچھلے کچھ سالوں میں مسز ورلڈ مقابلہ میں 80 سے زیادہ ملکوں نے حصہ لیا، جن میں سب سے ذیادہ فاتح امریکہ کے ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mrs. India Inc (@mrsindiainc)

 

ہندوستان کی ڈاکٹر ادیتی گوتریکر نے اس تاج کو پہنا تھا۔ ڈاکٹر گوویتریکر نے مسز انڈیا انکارپوریشن 2022-23 کے جج تھی۔ ادیتی گوتریکر نے بھی مسز کوشل کو اس کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ گووتریکر نے لکھا: “سرگم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

 

ہندوستان نے صرف ایک بار مسز ورلڈ کا خطاب جیتا ہے، وہ بھی سال 2001 میں۔ اداکارہ ادیتی گوتریکر نے یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔

 

سرگم کوشل جموں و کشمیر کی رہنے والی ہے۔ سرگم ماڈل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹیچر بھی ہے۔ انہوں نے سال 2018 میں کئی بیوٹی مقابلوں میں حصہ لیا اور اسی سال اس نے مسز انڈیا 2022 میں بھی حصہ لیا۔
اب اانہوں نے مسز انڈیا کے طور پر مسز ورلڈ 2022 میں حصہ لیا اور تاج اپنے نام کرلیا۔