Type to search

اسپورٹس

سرفراز نے بنائی ڈبل سنچری، 29 چوکے اور 4 چھکے

اسپورٹس ڈسک،27جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سرفراز خان نے رانجی ٹرافی میں لگاتار دوسرے مقابلے میں ڈبل سنچری بنائی ہے، ممبئی کے اس بلے بازی نے ہماچل پردیش کے خلاف شاندار انگیز کھیلتے ہوئے ڈبل سنچری بناکر ٹیم کو مشکل سے نکالا- پچھلے ہی میچ میں اتر پردیش کے خلاف سرفراز نے ناٹ آوٹ 301 رن کی انگیز کھیلی تھی-

ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرتے ہوئے ہماچل نے شاندار شروعات کی تھی اور صرف 16 رن پر تین وکٹ گرا دیئے تھے، اسکے بعد سرفراز نے ممبئی کی انگیز کو سنبھالا اور ٹیم کے دو سو کے پار پہنچایا، اس درمیان انہوں نے کپتان آدتیہ کے ساتھ مل کر 143 رن کی شراکت داری نبھاتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے ابھارا، آدتیہ کے آوٹ ہونے کے بعد سرفراز نے حملہ جاری رکھا اور اپنی سنچری پوری کی-

اترپردیش کے خلاف سنچری بنانے والے سرفراز 199 گیند پر اپنا سنچری پوری کی- چھکے ساتھ ٹرپل سنچری پوری کرنے والے اس بلے باز نے چوکا لگاکر اس میچ میں ڈبل سنچری پوری کی- 102 ناٹ آوٹ پر سرفراز نے سنچری پوری کی تھی- سرفراز نے شاندار کھیل جاری رکھتے ہو،ے رانجی ٹرافی کے لگاتار دوسرے میچ میں ڈبل سنچری بنائی، اس دوران انہوں نے 199 گیند کا سامنا کیا جس میں 29 چوکے اور 4 شاندار چھکے انکے بیٹ سے دیکھنے کو ملا-

Tags: