Type to search

ٹی وی اور فلم

سارا خان کورونا سے مثبت پائی گئی، خود کو کیا ہوم کورنٹائن

سارا خان کورونا

ٹی وی ڈسک،10ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ٹی وی سیریلس سپنا بابل کا بدائی، کی مشہور اداکارہ سارا خان کورونا مثبت پائی گئی ہے- اداکارہ نے سوشل میڈیا کے ذریعہ خود اس بات کی معلومات دی- سارا خان نے بتایا کہ انکی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے- جسکے بعد انہوں نے خود کو ہوم کورنٹائن کرلیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

🙏🙏🙏

A post shared by sara Khan (@ssarakhan) on

سارا خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا، بد قسمتی سے آج میں نے کورونا مثبت پائی گئی ہوں- افسران اور ڈاکٹروں نے صلاح دی ہے کہ خود کو گھر پر ہی کورنٹائن کرلو- میں ابھی ٹھیک محسوس کررہی ہوں اور جلد صحت مند ہونے کی امید کررہی ہوں- لوگ کمنٹ کرکے سارا کے جلد صحت مند ہونے کی دعائیں مانگ رہے ہیں- اس سے پہلے ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کورونا مثبت پائے گئے ہیں- ان اسٹارس نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ اپنے کورونا مثبت پائے جانے کی معلومات فینس کے ساتھ شیئر کی تھی-

کچھ عرصے پہلے سارا کا ایک میوزک ویڈیو “تیرا جسم “ریلیز ہوا تھا، جو سوشل میڈیا پر کافی ہٹ رہا،

بتادیں کہ سارا خان سپنا بابل کا–بدائی، رام ملائی جوڑی، جیسے سیریلس میں کام کرچکی ہے- وہ ریالٹی شو بگ باس کے چوتھے سیزن میں سال 2010 میں بھی حصہ لے چکی ہے-

Tags:

You Might also Like