Type to search

ٹی وی اور فلم

سارہ خان برتھ ڈے اسپیشل: چھوٹے پردے سے انڈسٹری میں بنائی اپنی پہچان

سارہ خان

ممبئی/6اگسٹ(اردوپوسٹ) اگر راکھی ساونت کو انڈسٹری میں ڈرامہ کوئن کہا جاتا ہے تو سارہ خان ان سے کچھ کم نہیں ہے- سارہ بھی انڈسٹری میں ہمیشہ کسی نہ کسی تنازعہ میں رہتی ہے- سارہ کے جنم دن پر بتارہے ہیں انکی لائف سے جوڑے کچھ واقعات کے بارے میں-

سارہ خان کی پیدائش بھوپال میں 6 اگسٹ 1989 کو ہوئی، سارہ نے ماڈلنگ اور ایکٹنگ کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے دوردرشن (مدھیہ پردیش) اور ای ٹی وی کے لیے اینکرینگ بھی کی-

سال 2010 میں ریالٹی شو بگ باس 4 میں سارہ نے بوائے فرینڈ علی مرچنٹ سے شادی کرلی- حالانکہ دو مہینے بعد دہی دونوں کا طلاق ہوگیا تھا- سارہ اور علی کے دوستوں کے مطابق شو کے دوران شادی کرنے کے لیے انہیں 50 لاکھ روپے ملے تھے- اس دوران دونوں کی متنازعہ لو اسٹوری بحث میں رہی تھی-

سال 2019 میں سارہ اپنی لپ سرجری کی وجہ سے ٹرول ہوئی تھی- دراصل انہو ںنے لپ سرجری کرائی تھی- جو کہ غلط ہوگئی تھی- انہیں سوشل میڈیا پر خوب ٹرول کیا گیا تھا جسکے بعد انہو ںنے اس معاملے میں صفائی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کوئی لپ سرجری نہیں ہے بلکہ انہوں نے لپ فللرس لگائے ہیں- انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں اپنے لپس سے پیار ہے اور انہیں بہت اچھا مانتی ہوں-

سال 2018 میں سارہ کا ایک ویڈیو سامنے آیا تھا جس میں وہ باتھ ٹب میں نہاتی ہوئی نظر آرہی تھی- ویڈیو خوب وائرل ہوا تھا- دراصل انکی بہن نے غلطی سے یہ ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کردیا تھا- ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوا تھا- پر سارہ نے کچھ وقت کے اندر ہی اسے ہٹا دیا تھا-

سارہ خان ایک دفعہ پاکستانی شو کا حصہ تھی- ایسی رپورٹس سامنے آئی تھی کہ شوٹنگ کے دوران سارہ کو گرفتار کیا گیا تھا سارہ نے ان خبروں کا غلط قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ خبریں بکواس ہے اور وہ پاکستان میں اس لیے روکی تھی کیونکہ انڈیا کے لیے وہاں پر کوئی فلائٹس موجود نہیں تھی-

سارہ خان کے ایک قریبی دوست نے انکے خلاف لیگل نوٹس جاری کی تھی سارہ نے بنا دوست کی اجازت کے انکا ایک قسط آن ایئر کردیا تھا-

Tags:

You Might also Like