Type to search

ٹی وی اور فلم

چمیلی کی شادی کا ریمیک:امریتا سنگھ کے انداز میں نظر آئیں گی سارہ علی خان

فلمی ڈسک،7فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی کلٹ کامیڈی مانی جانے والی انیل کپور اور امریتا سنگھ کی جوڑی چمیلی کی شادی آج بھی لوگوں کی پسندیدہ لسٹ میں شمار ہے- فلم میں امریتا سنگھ کا چلبلا انداز لوگوں کو کافی پسند آیا تھا- وہیں اب ایسی خبر آرہی ہے کہ اس زبردست کامیڈی فلم کا ریمیک بنانے جارہے ہیں جس میں امریتا کے کردار کو خود سارہ علی خان نبھانے والی ہے-
سارہ علی خان نے فلم کیدارناتھ کے ذریعہ فلمی دنیا میں زبردست انٹری لی تھی- جسکے بعد امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی اس ہونہار بیٹی نے پچھے مور کر نہیں دیکھا- ان دنوں سارہ اپنی آنے والی فلم لو آج کل کے ریلیز کی تیاری میں مصروف ہے- اسی درمیان انہیں لیکر ایک خبر سامنے آرہی ہے-
قریبی ویب سائٹ کی خبر کے مطابق سارہ علی خان اپنی ماں کی سپر ہٹ فلم چمیلی کی شادی کے ریمیک میں بھی نظر آنے والی ہے-

Tags:

You Might also Like