Type to search

فیشن

سارا علی خان نے ورون دھون کے ساتھ پنک آوٹ فٹ میں کرایا فوٹو شوٹ

سارا پنک آوٹ فٹ

فیشن ڈسک،28 اکتوبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ سارا علی خان ان دنوں کافی سرخیوں میں ہے- اب وہ جلد ہی وردون دھون کے ساتھ قلی نمبر 1 اور اترنگی رے، میں نظر آنے والی ہے-

حال ہی میں نارکوٹک کنٹرول بیورو کی طرف سے پوچھ تاچھ کے بعد سے ہی سارا علی خان سوشل میڈیا پر بالکل ہی غائب ہوگئی تھی- اب حال ہی میں اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصویریں شیئر کی ہے- ان تصویروں میں سارا علی خان اور ورون دھون پوز دیتی نظر آرہی ہے- فوٹو میں سارا نے پنک کلر کا آوٹ فٹ پہنا ہوا ہے- وہی ورون دھون بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں نظر آرہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

Think Pink 🧠🧠💋💋 #coolieno1 with my #herono1 @varundvn 📸: @kapilcharaniya

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on

 

تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے سارا نے کیپشن میں لکھا، تھنک پنک،،، اداکارہ کی ان تصویروں کو فینس خوب پسند کررہے ہیں- تصویروں کو اب تک 12 لاکھ سے زیادہ لائیکس ملے اور کمنٹس بھی آرہے ہیں-

سارا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو سارا علی جلد ہی ورون دھون کے ساتھ قلی نمبر 1 میں نظر آئیں گی- اور فلم اترنگی رے، میں انکے ساتھ اکشے کمار اور دھنوش اہم رول میں ہے- سارا نے امتیاز علی کی فلم لو آج کل میں کارتیک آریان کے ساتھ کام کرچکی ہے-

بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان کی پیدائش 12 اگسٹ 1995 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ سارا علی خان ، سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی ہے۔

سارا کا ایک چھوٹا بھائی ابراہیم علی خان ہے، اکثر دونوں اپنی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ابرہیم کے علاوہ سارا کا سوتیلا بھائی تیمور ہے جو سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا ہے۔

Tags:

You Might also Like