Type to search

ٹی وی اور فلم

سارا علی خان بکنی میں سوئمنگ پول میں کتاب پڑھتی نظر آئی

سارا علی خان بکنی

وائرل ڈسک،5ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیف علی خان کی بیٹی اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سارا علی خان اپنے اسٹائل اور اداکاری کے لیے جانی جاتی ہے۔ وہ ان دنوں سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو نظر آرہی ہے۔ اس بار انہوں نے بکنی میں فوٹو شیئر کی ہے۔ جو کافی وائرل ہورہی ہے۔

اداکارہ سارا علی نے فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اپنی پہلی ہی فلم سے سارا نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنا لی۔ اس فلم کے فوری بعد ہی سارا نے رنویر سنگھ کےساتھ فلم سیمبا کی۔

اداکارہ اکثر اپنے لکس اور اسٹائل کو لیکر بحث میں رہتی ہے۔ حال ہی میں سارا خان کی کچھ تصویریں انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ ان تصویروں میں سارا علی خان بکنی پہن کر سوئمنگ پول میں انجوائے کرتی نظر آرہی ہے۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارا علی خان نے پنک کلر کی بکنی پہنی ہوئی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Gulab in Gulabi on Gulabo 👄🌷🐙🦩

A post shared by Sara Ali Khan (@saraalikhan95) on

سارا علی ان فوٹو میں کالا چشمہ لگا کر کتاب پڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ اداکارہ نے ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، گلاب ان گلابی آن گلابو، سارا علی خان کی ان تصویروں پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔

بتادیں کہ یہ پہلی بار نہیں ہے جب سارا علی اپنے اسٹائل کو لیکر بحث میں آئی ہو۔ وہ اکثر اپنی فوٹو اور ویڈیو کو شیئر کرکے فینس کے ساتھ ٹچ میں رہتی ہے۔ سارا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو اداکارہ جلد ہی فلم اترنگی میں نظر آنے والی ہے۔ اس فلم میں سارا کے ساتھ اکشے کمار اور ایکٹر دھنوش اہم رول میں نظر آئیں گے۔ اسکے علاوہ اداکارہ قلی نمبر ون میں بھی ورون دھون کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بتادیں کہ داکارہ سارا علی کی پیدائش 12 اگسٹ 1995 کو ممبئی میں ہوئی تھی۔ سارا کا ایک چھوٹا بھائی ابراہیم علی خان ہے، اکثر دونوں اپنی فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ ابرہیم کے علاوہ سارا کا سوتیلا بھائی تیمور ہے جو سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا ہے۔

Tags:

You Might also Like