Type to search

ٹی وی اور فلم

سپنا چودھری برتھ ڈے اسپیشل: اپنے ڈانس سے لاکھوں دلوں میں جگہ بنائی

سپنا چودھری

فلمی ڈسک، 25 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گلوکار، ڈانسر اور اداکارہ سپنا چودھری آج اپنی سالگرہ منا رہی ہے۔ سپنا ٹی وی ریالٹی شو بگ باس 11 کی کنٹیسٹنٹ بھی رہ چکی ہے۔

سپنا چودھری کی پیدائش 25 ستمبر 1990 میں دہلی مہیپال پور میں ہوئی تھی- انکے والد اترپردیش کے علی گڑھ ضلع میں چھوٹے سے گاؤں سیارول میں رہنے والے تھے- سپنا کے والد بھوپیندر کا لمبی بیماری کے بعد فوت ہوگئے- تب وہ صرف 18 سال کی تھی- انکے والد ایک پرائیوٹ کمپنی میں ملازم تھے اور انکی والدہ کا نام نیلم ہے۔ والد کے انتقال کے بعد خاندان کی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کے لیے انہوں نے اپنے شوق ڈانس اور گانے کو اپنا ذریعہ بنا لیا-

سپنا نے اپنے کیریئر کی شروعات ہریانہ کے ایک آرکسٹرا ٹیم کے ساتھ کی تھی- سپنا نے اپنے کیریئر کی شروعات راگنی فنکاروں کے ساتھ ٹیم کا حصہ بن کر کیا تھا- شروعات میں وہ ہریانہ کے قریب ریاستوں میں راگنی پروگراموں میں راگنی پارٹیوں کے ساتھ حصہ لیتی تھی- اسکے بعد اسٹیج ڈانس کرنا شروع کیا-
انہوں نے ہریانوی گانے سالڈ باڈی رے” پر مارے میوزک کمپنی سے ریلیز ہوئے گانے پر ڈانس کیا وہ ویڈیو ہٹ رہا-

 

انہوں نے 20 سے زیادہ گانوں کو اپنی آواز دی ہے۔ سپنا نے جرنی آف بھنگوور میں آئٹم نمر سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا۔ اسکے بعد سپنا ویر کی ویڈنگ فلم کے گانے ہٹ جا تاؤ، میں نظر آئی تھی۔

ہریانوی ڈانسر سپنا چودھری آئے دن ڈانس ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں بنی رہتی ہے- انہوں نے اپنے دم پر ہریانوی ڈانسر سے بگ باس اور پھر بالی ووڈ اداکارہ تک کا سفر طے کیا ہے- انکے ڈانس شو اتنے ہٹ ہوتے ہیں کہ بالی ووڈ ایکٹرس بھی انکے آگے پھیکے نظر آتے ہیں-

وہیں صرف ڈانس ہی نہیں سپنا چودھری اپنے اسٹائلش لک سے بھی اپنے فینس کو حیران کردیتی ہے- سپنا ہمیشہ سوٹ پہن کر اسٹیج پر ڈانس پرفارم کرتی ہے- جتنے اسٹائلش سپنا کے سوٹ ہوتے ہیں وہ اتنی ہی ڈیزائنر ویسٹرن شارٹ ڈریس میں بھی نظر آتی ہے-

اپنے ڈانس اور شخصیت کو سپنا چودھری جس طرح سب کے سامنے رکھتی ہے- ہر کوئی انہیں کاپی کرنا چاہتا ہے- سپنا کی فین فالونگ میں بچے سے لیکر بزرگ تک شامل ہے- آئے دن انکے ڈانس ویڈیو وائرل ہوتے رہتے ہیں-

بتادیں کہ سپنا ہریانہ سے لیکر یوپی اور بہار تک چھا چکی ہے- ہر جگہ انکے ڈانس شو زبردست ہٹ ثابت ہوتے ہیں-سپنا نے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرلیا ہے- انکی فلم دوستی کے سائیڈ ایفکٹس ریلیز ہو چکی ہے- یہ فلم کچھ خاص نہیں چلی لیکن سپنا کو کافی تعریفیں مل رہی ہے-

سپنا چودھری ایک ہندوستانی گلوکار ، ڈانسر اور اداکارہ ہیں۔ چودھری ٹی وی ریالٹی شو بگ باس 11 میں نظر آئی- انہوں نے نانو کی جانو، بھنگ اوور اور ویر کی ویڈنگ جیسی کچھ بالی ووڈ فلموں میں آئٹم گانے بھی کیے-

Tags:

You Might also Like