Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم میناکشی سندریشور کا ٹریلر جاری، 5 نومبر کو نیٹ فلکس پر ہوگی ریلیز

فلم میناکشی سندریشور

فلمی ڈسک، 22 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ثانیہ ملہوترا اور ابھیمنیو داسانی کی آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم میناکشی سندریشور کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے-

فلم کو کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بنایا گیا ہے- فلم کا پریمیئر آنے والی 5 نومبر 2021 کو نیٹ فلکس پر کیا جائے گا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

فلم کے ٹریلر میں رومانس اور کامیڈی بھرپور نظر آرہی ہے- میناکشی سندریشور کے ٹریلر میں لوگوں کو رشتوں، مشترکہ خاندان اور نئی شادی میں ایک دوسرے کے درمیان ہچکچاہٹ اور اس درمیان ہونے ہر چیز کے الگ الگ پہلوں کو دیکھایا گیا ہے-

میناکشی سندریشور کا ٹریلر ثانیہ ملہوترا اور ابھینمیو داسانی کے کردار کے درمیان ارینج مریج کو دیکھاتا ہے-

فلم بدھائی اور دنگل جیسی فلموں میں نظر آچکی اداکارہ ثانیہ ملہوترا فلم میں اہم رول میں ہے-

فلم کی ہدایت وویک سونی نے کی، بتادیں کہ بھاگیہ شری کے بیٹے ابھیمنیو داسانی کی یہ دوسری فلم ہے-

 

جوڑا اس دوران اپنی امیدوں، خوابوں اور تحفظات کی درخواست کرتے ہیں اور اپنی شادی کو کامیاب بنانے کی کوشش کرتے ہیں-
کرن جوہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ‘میناکشی سندریشور’ کا ٹریلر شیئر کیا ہے اور فلم کی ریلیز کے بارے میں معلومات دی-

 

ابھیمنیو داسانی کی پیدائش 21 فروری 1990 کو ہوئی- انکے والد کا نام ہمالیہ داسانی اور والدہ کا نام بھاگیہ شری ہے، جو پیشہ سے ایک اداکارہ ہے-

انہوں نے نیو یارک فلم اکیڈمی اور لی اسٹراس برگ تھیٹر اور فلم انسٹی ٹیوٹ سے تعلیم حاصل کی۔

سال 2018 میں آئی فلم مرد کو درد نہیں ہوتا ، سے ابھیمنیو نے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔

ابھیمنیو داسانی نے اپنے کیریئر کا آغاز ڈائریکٹر روہن سپی کی فلم دم مارو دم اور نوٹکنی سالا میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا-

Tags:

You Might also Like