Type to search

قومی

اتراکھنڈ: اب اردو نہیں سنسکرت میں لکھے ہونگے ریلوئے اسٹیشن کے نام

ریلوئے نے اتراکھنڈ کے ریلوئے اسٹیشنوں کا نام اردو کی جگہ سنسکرت میں کرنے کا لیا فیصلہ

ریلوئے اہلکار بولے، ریلوئے مینول کے مطابق لیا گیا ہے تیسری زبان بدلنے کا فیصلہ

ریلوئے مینول کےمطابق، اسٹیشنوں کے نام ہندی، انگریزی اور ریاست کی دوسری سرکاری زبان میں ہوگی

سنسکرت ہے ریاست کی دوسری سرکاری زبان، 2010 میں نشینک حکومت نے لیا تھا فیصلہ


اتراکھنڈ،20جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ریلوئے نے اتراکھنڈ میں آنے والے سبھی اسٹیشنوں کے نام اردو کی جگہ سنسکرت میں لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے پلیٹ فارم پر ریلوئے کا نام ہندی، انگریزی اور اردو لکھے ہوتے تھے۔ نئے فیصلے کے بعد اب ہندی، انگریزی اور سنسکرت  میں یہ نام لکھے جائیں گے۔ ریلوئے اہلکاروں کے مطابق یہ فیصلہ ریلوئے مینول کے حساب سے لیا گیا ہے۔ جو کہتا ہے کہ ریلوئے اسٹشنوں کا نام ہندی، انگریزی اور ریاست کی دوسری سرکاری زبان میں لکھا جانا چاہیئے۔

سال 2010 میں اتراکھنڈ سنسکرت کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان بنانے والا پہلا ریاست بنی ہے۔اس وقت کے وزیراعلیٰ رمیش پوکھریال نشانک نے کہا تھا کہ انہوں نے ریاست میں سنسکرت زبان کے پھیلاؤ کے لیے یہ فیصلہ لیا ہے۔ اتراکھنڈ کے بعد سال 2019 میں ہماچل حکومت نے بھی سنسکرت کو ریاست کی دوسری سرکاری زبان بنایا ہے۔

ابھی تک اردو میں تھے ریلوئے اسٹیشنوں کے نام

شمالی ریلوے کے سی پی آر او دیپک کمار نے ٹائمز آف انڈیا سے کہا، ریلوئے مینول کے مطابق، ریلوئے اسٹیشنوں کے نام ہندی، انگریزی کے علاوہ ریاست کی دوسری سرکاری زبان میں لکھے جاتے ہیں۔ اس سوال پر کہ یہ فیصلہ لینے میں پوری ایک دہائی لگ گئی۔ انہوں نے کہا، اس سے پہلے اردو کو ریلوئے کی تیسری زبان کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا۔ کیونکہ اتراکھنڈ ریاست کا حصہ تھا جہاں اردو دوسری سرکاری زبان ہے۔ حالانکہ جب کسی نے اس طرف ہماری توجہ دلائی۔ تب ہم نے تبدیلی کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

سنسکرت میں صحیح ترجمہ کرنا چیلنجنگ کام

سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر (ڈی ایم اے ) نے کہا، ریاست کے سبھی ریلوئے اسٹیشنوں کا سنسکرت میں صحیح صحیح ترجمہ کرنا ہمارے لیے ایک چیلنج کا کام ہوگا۔ ریلئے کے ایک دیگر اہلکار ایس کے اگروال نے کہا،ریاست کے جن ضلعوں میں ریلوئے اسٹیشن آتے ہیں، انکے ضلعی مجسٹریٹ کو ہم نے خط لکھ کر اسٹیشنوں کی ہندی، انگریزی اور سنسکرت میں صحیح ہجے پوچھے ہیں، ہم انکے جواب کا انتظار کررہے ہیں۔

تقریبا ایک جیسے ہی ہونگے ہندی اور سنسکرت میں نام

ایک مقامی سنسکرت ٹیچر نے کہا کہ ریلوئے اسٹیشنوں کی ہندی اور سنسکرت میں نام تقریبا ایک جیسے ہی رہیں گے۔ کیونکہ دونوں زبانوں میں دیواناگری اسکرپٹ کا استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا، دہرادون کو سنسکرت میں دہرادونم، ہریدوار کو ہریدوارام لکھا جائے گا۔