Type to search

ٹی وی اور فلم

سنجے مشرا : پیسوں کی تنگی کی وجہ سے چپراسی کا رول بھی کیا

سنجے مشرا

فلمی ڈسک،23اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سنجے مشرا اب کسی تعارف کے محتاج نہیں ہے۔ فلموں میں بہترین اور یادگار کامیڈی سے لیکر سنجیدہ رول کرچکے سنجے کا سفر اتنا آسان نہیں تھا۔

سنجے مشرا کی پیدائش 6 اکتوبر 1963 بہار میں ہوئی۔ وہ ایک فلمی اداکار ہیں جن کو ہندی سنیما اور ٹیلی ویژن میں اپنی زبردست ایکٹینگ کے لئے جانا جاتا ہے۔

حال ہی میں انہوں نے ممبئی ممر، سے بات کرتے ہوئے اپنے بارے میں بہت سی باتیں بتائی جنہیں لوگ کم ہی جانتے ہیں۔

بہار کے دربھنگہ ضلع کے سنجے مشرا ملک کے ایک نامور ایکٹینگ اسکول نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے گریجویٹ ہیں، جہاں سے اوم پوری، انوپم کھیر، نصیر الدین شاہ ، عرفان اور دیگر ایکٹرس نے بالی ووڈ کو ملے ہیں۔

حالانکہ این ایس ڈی سے بالی ووڈ تک کا سفر سنجے کے لیے بے حد مشکل بھرا رہا۔

این ایس ڈی کے بعد سنجےکو سب سے پہلا بریک دوردرشن کے سیریل چانکیہ میں ایک چھوٹے سے رول کے طور پر ملا۔

اس سیریل میں انہوں نے صرف اس لیے کام کیا تھا کیونکہ اسکی شوٹنگ دہلی میں ہو رہی تھی۔

اور انہیں ممبئی جانے کے لیے روپے کی سخت ضرورت تھی۔

سنجے کی شروعات بہت خراب رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چانکیہ میں پہلے ہی سین میں انہوں نے 28 ریٹیکس دیئے تھے۔

سنجے پہلی بار کیمرا فیس کررہے تھے جسکی وجہ سے اپنے سارے ڈائیلاگ ہی بھول گئے۔

اس سیریل میں اپنے رول کے لیے سنجے مشرا کو 8 مہینے گنجا بھی رہنا پڑا۔

سنجے بتاتے ہیں کہ انکے پاس گھر کا کرایہ تک دینے کے لیے پیسے نہیں تھے اور تبھی انکے پاس آفس آفس کا آفر آیا۔ سنجے اس سیریل میں کام نہیں کرنا چاہتے تھے لیکن صرف پیسوں کے لیے انہوں نے سیریل کو سائن کرلیا۔
آفس آفس میں افسر سے لیکر کلرک تک کے رول آپس میں بدلے جاتے تھے لیکن آفس سے چپراسی کا رول ہمیشہ سنجے کو ہی ملتا تھا۔ پہلے سنجے کو عجیب لگ لیکن بعد میں بھی یہی رول انہیں ملنے لگے۔

سنجے مشرا نے بھلے ہی آفس آفس کو مجبوری میں سائن کیا ہو لیکن مشہور اس سیریل نے ہی بنایا۔ سنجے کا کہنا ہے کہ اس سیریل سے انہوں نے کیمرے اور ڈائیلاگ ڈیلیوری کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ انکا کہنا ہے کہ آفس آفس نے ہی انہیں مقام دلایا۔

انہوں نے 1995 میں آئی فلم ڈارلنگ، یہ ہے انڈیا سے ڈیبیو کیا۔

اسکے بعد میں سال 1998 میں ستیہ میں دیکھے۔

آنکھوں دیکھی میں اپنی بہترین اداکاری کے لیے 2015 میں انہیں بہترین اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ ملا۔

انہوں نے وارانسی کے کیندریہ ویدلیا بی ایچ یو سے تعلیم حاصل کی۔

سال 1989 میں نیشنل اسکول آف ڈرامہ میں داخلہ لیا۔

Tags: