Type to search

ٹی وی اور فلم

سنجے مشرا کی فلم ‘کامیاب’ کا ٹریلر ریلیز

فلمی ڈسک،22فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں آنے والی فلم کامیاب کا ٹریلر ریلیز کیا گیا ہے جسکی انوکھی کہانی نے سبھی عمر کے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے-

فلم میں سنجے مشرا اہم رول میں نظر آئیں گے، ٹریلر کو مل رہے تبصرے پر سنجے کہتے ہیں کہ ٹریلر کو جو تبصرے مل رہے ہیں اس سے مثبت محسوس کررہا ہوں، مجھے خوشی ہے کہ پہلے لک کو اتنا پسند کیا جارہا ہے ، ناظرین کو پوری فلم دیکھانے کے لیے انتظار کررہا ہوں-

دل کو چھو لینے والی اس فلم کو بین الاقوامی اور ہندوستانی فلم فیسٹیول سرکٹ میں سراہا گیا ہے اور بوسن انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس فلم کا ورلڈ پریمیئر کیا گیا تھا- شنگھائی فلم فیسٹیول، ساتھ ہی مامی ممبئی فلم فیسٹیول میں اسے اسٹانڈنگ اوڈیشن کے ساتھ سراہا گیا تھا-

گوری خان ، منیش اور گورو ورما کی فلم کامیاب 6 مارچ 2020 کو ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے-

Tags:

You Might also Like