Type to search

ٹی وی اور فلم

رنبیر اور دیپیکا کو لے فلم بیجو باورا کا ریمیک بنائیں گے بھنسالی

deepika-padukone-ranbir-kapoor Baiju Bawra

فلمی ڈسک،8مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رنبیر کپور اور دپیکا پاڈوکون کی بڑے پردے پر کیمسٹری کو فینس بہت پسند کرتے ہیں۔ دونوں اسٹارس نے ایک ساتھ کئی ہٹ فلموں کی ہیں۔ دونوں آخری بار ڈائریکٹر امتیاز علی کی فلم تماشا میں نظر آئے تھے۔ تازہ رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور اور دپیکا پاڈوکون کو سنجے لیلا بنسالی نے اگلی فلم بیجو باورا کے لیے اپروچ کیا ہے۔

بالی ووڈ کے مشہور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی راک اسٹار رنبیر کپور اور ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون کے ساتھ فلم ’بیجو باورا‘ کا ریمیک بنا سکتے ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے گذشتہ سال اپنی فلم ’بیجو باورا‘ کا اعلان کیا تھا۔
یہ فلم 1952 میں آئی فلم بیجو باورا کا ری میک ہے جس میں اداکار بھارت بھوشن کے ساتھ مینا کماری مرکزی کردار میں تھیں۔

فلم کے لئے شاہ رخ خان ، سلمان خان سے رنویر سنگھ تک کے نام سامنے آچکے ہیں لیکن کسی پر بھی مہر نہیں لگی ہے۔ عالیہ بھٹ اسٹارر فلم ’گنگوبائی کاٹھیا واڑی‘ کے فورا بعد سنجے بھنسالی اس کی ہدایتکاری شروع کردیں گے۔

ایک پورٹل کے مطابق سنجے لیلا بنسالی کی رنبیر کپور اور دپیکا پاڈوکون سے بات چیت جاری ہے۔ رنبیر اور دپیکا کو ساتھ لیکر سنجے آن اسکرین میجک کرنا چاہتے ہیں۔ حالانکہ دونوں نے ابھی فلم سائن نہیں کی ہے۔ وہیں فینس دونوں کو سلور اسکرین پر پھر سے دیکھنے کے لیے بے قرار ہے۔

پورٹل کو ذرائع نے بتایا کہ سنجے لیلا کی رنبیر کپور اور دپیکا کے ساتھ لاک ڈاؤن سے پہلے بات چیت ہوئی تھی۔ اب دیکھنا ہوگا کہ اسٹارس کے کیلنڈر کے حساب سے چیزیں کیسے شکل اختیار لیتی ہے۔

Tags:

You Might also Like