Type to search

وائرل

مہیپ کپور کا مالدیپ میں دیکھا گلیمرس انداز

مہیپ کپور

وائرل ڈسک،27 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ فلم صرف تم کے مشہور اداکار سنجے کپور کی اہلیہ مہیپ کپور ان دنوں مالدیپ میں چھٹیاں گذار رہی ہے-

مالدیپ میں رہتے ہوئے وہ لگاتار فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے فینس کے ساتھ جڑی ہوئی ہے- مالدیپ سے جڑی انکی کچھ تصویریں اور ویڈیو بھی خوب وائرل ہورہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maheep Kapoor (@maheepkapoor)

 

بتادیں مہیپ کپور کی پیدائش 29 اپریل 1982 کو دہلی میں ہوئی ، انکے والد کا نام تیج سنگھ سندھو اور والدہ کا نام نمیتا سندھو ہے- اور بھائی کا نام ہرتیج سنگھ سندھو ہے-

انہوں نے ممبئی کے ڈائمنڈ انسٹی ٹیوٹ آف ممبئی سے جیولری ڈیزائننگ کا کورس کیا تھا، انکے شوہر کا نام سنجے کپور ہے جو مشہور بالی ووڈ اداکار اور پروڈیوسر ہے، انکا ایک بیٹا جہان کپور اور بیٹی شنایا کپور ہے جو ایک اداکارہ ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maheep Kapoor (@maheepkapoor)

 

مہیپ کپور سال 1994 میں میوزک ویڈیو نرگوری کیسی جوانی ہے میں نظر آچکی ہے-

جس میں وہ مالدیپ میں انجوائے کرتے ہوئے نظر آرہی ہے- خاص بات تو یہ ہے کہ مالدیپ میں انکے ساتھ ساتھ سہیل خان کی اہلیہ سیما خان بھی نظر آرہی ہے- جنکی تصویریں اور ویڈیو خوب سرخیاں بٹور رہی ہے-

اپنی ایک فوٹو میں مہیپ کپور مالدیپ کے ساحل پر پوز دیتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہے- وائٹ ٹاپ، ڈینم شرٹس اور بلو شرگ میں مہیپ کپور کا لک دیکھنے لائق ہے-

وہیں دوسری فوٹو میں مہیپ کپور پول کے کنارے بیٹھ کر پوز دیتی نظر آئی- اپنی ایک تصویر میں وہ سیما خان کے ساتھ پوز دیتی دیکھی، انکے ساتھ انکا بیٹا بھی مالدیپ میں چھٹیاں گذارنے پہنچی ہے،

مہیپ کپور کے کیریئر کی بات کریں تو وہ پیشہ سے ایک جیولری ڈیزائنر ہے-

وہ اکثر اپنے ڈیزائن سے جڑی تصویریں اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتی دیکھی، لیکن حال ہی میں وہ نیٹ فلکس کی دی فبلیوس لائفس آف بالی ووڈ ویوز میں نظر آئی تھی-

اس شو میں انکے ساتھ چنکی پانڈے کی اہلیہ بھاونا پانڈے، سمیر سونی کی بیوی نیلم کوٹھاری بھی اہم رول ادا کرتے نظر آئے تھے، اس شو کو مشہور پروڈیوسر کرن جوہر نے پروڈیوس کیا تھا-

مہیپ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تھرو بیک ویڈیو شیئر کیا- اس ویڈیو میں وہ بلیک شارٹ ڈریس میں نظر آرہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maheep Kapoor (@maheepkapoor)

ویڈیو میں نمرتا شیروڈکر اور پوجا بترا بھی نظر آئی- بتادیں کہ سال 1993 میں مس انڈیا کے فائنل میں مہیپ کپور کے علاوہ پوجا بترا اور نمرتا شیروڈکر بھی پہنچے تھے- نمرتا نے سال 1993 کا مس انڈیا کا خطاب جیتا تھا-