Type to search

ٹی وی اور فلم

منا بھائی 3 سے سنجے دت کی واپسی

فلمی ڈسک،4فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم میکر ودھو ونود چوپڑا اپنی فلم شکارا کے پرموشن میں مصروف ہے- انکی فلم کشمیر وادی سے نکالے گئے کشمیری پنڈتوں کی کہانی پر مبنی ہے- اب اسکے بعد ودھو ونود چوپڑا واپس کامیڈی فلم کا رخ کریں گے- انہوں نے کہا کہ اب وہ منا بھائی پراجکیٹ پر اپنا فوکس کریں گے، اس سے پہلے منا بھائی سیریز کی دو فلمیں آچکی ہے، دونوں کو ہی ودھو ونود نے پرڈیوس کرچکے ہیں-ج بکہ راجکمار ہیرانی نے ڈائریکٹ کیا ہے-

نیوز ایجنسی سے ایک پرموشنل ایونٹ کے دوران بات کرتے ہوئے ودھو نے کہا، شکارا کافی تھکا دینے والی فلم تھی، کیونکہ یہ میرے دل کے کافی قریب تھی، اب میں کچھ مزیدار فلمیں بنانا چاہتا ہوں، میں منا بھائی کا لمبے وقت سے انتظار کررہا ہوں- آخر کار اب کچھ ایسا ہے، جسے میں کرنا چاہتا ہوں-

منا بھائی سیریز کی دونوں فلمیں ہٹ رہی ہے، پہلی فلم منا بھائی ایم بی بی ایس، سال 2003 میں آئی تھی ، وہیں لگے رہو منا بھائی سال 2006 میں ریلیز ہوئی تھی، دونوں ہی فلموں میں سنجے دت اور ارشد وارثی لیڈ رول میں تھے، کاسٹ کو لیکر پروڈیوسر ودھو نے کہا ہے، منا بھائی 3 میں سنجے دت ہونگے، امید ہے کہ سبھی لوگ اس فلم میں موجود ہونگے-

وہیں جب ودھو سے فلم کو لیکر ایک ممکنہ تاریخ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا، میں یہ کیسے بتاسکتا ہوں، میں اس پر 10 فروری سے کام کرنے جارہا ہوں-

Tags:

You Might also Like