Type to search

ٹی وی اور فلم

سنجے دت ہاسپٹل میں شریک، سانس لینے میں مشکل

فلمی ڈسک،8 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مشہور ایکٹر سنجے دت کو ہفتہ کو سانس لینے میں شکایت کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا ہے، نیوز ایجنسی اے این آئی نے یہ معلومات دی۔

ہاسپٹل میں داخل کرانے کے بعد سنجے دت کا کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا جسکی رپورٹ منفی آئی ہے۔ حالانکہ سنجے دت کچھ اور وقت تک ہاسپٹل میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں رہیں گے۔ ہاسپٹل میں ان کے صحت کو لیکر بیان بھی جاری کیا جسکے مطابق سنجے دت ٹھیک ہے۔

معلومات کے مطابق سنجے دت کو شام قریب 6 بجے لیلاوتی اسپتال میں شریک کرایا گیا۔

بتادیں کہ ان دنوں ایک کے بعد ایک فلم انڈسٹری کے فنکاروں کو ہاسپٹل کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ ممبئی میں کورونا کا قہر برقرار ہے۔ کئی دنوں تک ہاسپٹل میں شریک رہنے کے بعد آج ہی ابھیشک بچن نے ٹیوٹ کرکے معلومات دی کہ انہوں نے کورونا کو شکست دے دی۔

لیلاوتی ہاسپٹل کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سنجے دت کو سانس لینے میں مشکل کی شکایت کے بعد ممبئی کے لیلاوتی ہاسپٹل میں شریک کرایا گیا۔ انکی کوویڈ 19 رپورٹ منفی ہے لیکن انہیں میڈیکل ابزرویشن میں کچھ وقت کے لیے ہاسپٹل میں رکھا گیا ہے۔ وہ بالکل ٹھیک ہے۔

اداکار ان دنوں ممبئی میں اکیلے رہ رہے ہیں جبکہ انکی بیوی بچوں کے ساتھ دبئی میں ہے، وہ ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے شروع ہونے سے پہلے سے ہی وہاں ہیں۔

آنے والے دنوں میں ریلیز ہونے جارہی بالی ووڈ فلم بھوج دی پرائڈ آف انڈیا میں سنجے دت نظر آئیں گے، اس میں انکے ساتھ اجے دیوگن بھی ایکٹینگ کرتے دیکھیں گے۔ سال 1971 کی لڑائی میں ہوئے واقع پر مبنی اس فلم میں سنجے دت نے رنچھوڑداس پگی کا رول نبھائیں گے۔

Tags:

You Might also Like