Type to search

اسپورٹس

ڈسمبرمیں ہوگی ثانیہ مرزا کی بہن اور اظہرالدین کے بیٹے کی شادی

حیدرآباد،7اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انم مرزا جلد ہی ٹیم انڈیا کے سابق کپتان محمد اظہرالدین کے بیٹے محمد اسد کی دلہن بنیں گی۔ لمبے وقت سے چلی آرہی دونوں کی شادی کی افواہوں کو اب خود ثانیہ مرزا نے قبول کیا ہے۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ثانیہ مرزا نے کہا کہ انم ڈسمبر میں شادی کررہی ہیں۔ ہم حال ہی میں پیرس میں بیچلر پارٹی مناکر واپس ہوئے ہیں اور ہم بے حد خوش ہے۔ ثانیہ کی بہن انم مرزا پیشہ سے فیشن اسٹائلش ہے۔

 

View this post on Instagram

 

Family ❤️ @asad_ab18

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on


دراصل انم مرزا نے سوشل میڈیا پر محمد اسد محمد کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کی تھی، جسکے کیپشن میں انہوں نے لکھا تھا، فیملی ، اسکے بعد سے ہی دونوں کی شادی کی افواہوں نے زور پکڑا لیا تھا، اب اسکا خلاصہ کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا ہے کہ انم ایک اچھے لڑکے کے ساستھ شادی کررہی ہے۔ انکا نام اسد ہے اور وہ محمد اظہرالدین کے بیٹے ہیں۔ ہم سبھی اس شادی کو لیکر بے حد پرجوش ہے۔ ثانیہ نے دونوں کی شادی کی تاریخ کا تو ذکر نہیں کیا، لیکن اتنا ضرور کہا کہ شادی اسی سال ڈسمبر میں ہوگی۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی قریبی دوست اور فلم میکر فرح خان نے بھی کچھ دن پہلے انم کی طرف سے اشارہ کرتے ہوئے برائڈ ٹو بی والی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے فرح خان نے لکھا تھا کہ فالو ٹاک، جب مرزا بہنیں ساتھ ہیں تو انکا ساتھ وقت بتانے ضروری ہوجاتا ہے، انم اور ثانیہ مرزا نے پیرس میں لی گئی اپنی اور بھی تصویریں شیئر کی تھی۔

Tags:

You Might also Like