Type to search

اسپورٹس

جب ایک فریم میں نظر آئے دو پاکستانی کرکٹرز اور ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک،26اگسٹ(اردوپوسٹ) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ہندوستانی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے حالیہ میں ہوئی شادی، حسن علی اور شامیہ آرزو کو اپنے گھر ڈنر پر بلایا ۔ اس ڈنر پارٹی کی تصویر شعیب ملک ، حسن علی اور شامیہ آرزو نے اپنے آفیشل انسٹاگرام سے شیئر کی ہے۔ بتادیں کہ حال ہی میں پاکستانی کرکٹر حسن علی ہریانہ کی بیٹی شامیہ آرزو کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھے ہیں۔ حسن علی ایسے چوتھے پاکستانی کرکٹر ہے، جنہوں نے ہندوستانی لڑکی سے شادی کی ہے۔

حسن علی سے پہلے عباس، محسن خان اور شعیب ملک بھی ہندوستانی لڑکی سے شادی کرچکے ہیں۔ ملک نے ہندوستان ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے اپریل 2010 میں نکاح کیا تھا جنکا ایک بیٹا ہے۔ سابق کپتان ظہیر عباس ہندوستانی لڑکی سے شادی کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی تھے۔ اپنے وقت کے مشہور بلے باز محسن خان نے ہندوستانی اداکارہ رینا رائے سے شادی کی تھی، حالانکہ بعد میں دونوں کا طلاق ہوگیا تھا۔

Tags:

You Might also Like