Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا سیمی فائنل میں شکست کے بعد ومبلڈن سے باہر، سوشل میڈیا پر دیا جذباتی پیغام

ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک، 7 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھارتی ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ومبلڈن اوپن سے باہر ہونے کے بعد جمعرات کو دنیا کے سب سے قدیم گرینڈ سلیم ایونٹ کو الوداع کہا۔

ثانیہ اور میٹ پیوک کی جوڑی ومبلڈن اوپن کے مکسڈ ڈبلز کے سیمی فائنل میں ہار کر باہر ہوگئی اور فائنل میں جگہ بنانے سے محروم رہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

 

حالانکہ اس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز زمرے میں ثانیہ کا یہ بہترین مظاہرہ تھا- وہ ویمن ڈبلز زمرے سے پہلے ہی باہر ہوگئی تھی-

اس ٹورنامنٹ میں انکا بہترین مظاہرہ 2015 میں آیا تھا، جب انہوں نے ویمن ڈبلز زمرے میں خطاب اپنے نام کیا تھا-
ثانیہ نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ یہ ان کا آخری سیزن ہوگا۔ اس کے بعد وہ ٹینس کو الوداع کہہ دیں گی۔ ومبلڈن اوپن کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد ثانیہ نے جذباتی پیغام لکھا۔

 

ثانیہ نے انسٹاگرام کارخ کرتے ہوئے کہا، ’’کھیل آپ سے بہت کچھ چھین لیتا ہے… ذہنی طورپر، جسمانی، جذباتی طور پر… جیتنا اور ہارنا… گھنٹوں کی محنت اورمشکل شکست کے بعد رات بھر جاگنا، لیکن وہ بدلے میں آپ کو اتنا کچھ دیتا ہے جو کافی دیگر’نوکریاں’ نہیں دے سکتیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar)

 

میں ہمیشہ اس کے لئے شکر گزار رہوں گی… خوشی کے آنسوؤں کے لئے، لڑائی کے لئے، جدوجہد کے لئے. ہم جوبھی محنت کرتے ہیں وہ آخرکار رنگ لاتی ہے۔

ویمنز ڈبلز کی سابق نمبر ایک ثانیہ مرزا نے خواتین کے ڈبلز کیٹیگری میں آسٹریلین اوپن، ومبلڈن اوپن اور یو ایس اوپن ایک ایک بار جیتا ہے-

وہیں مکسڈ ڈبلز ایونٹ میں انہوں نے آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن اور یو ایس اوپن بھی ایک ایک بار جیتا ہے-
سال 2016 اولمپک گیمز میں انہیں مکسڈ ڈبلز کے زمرے میں سیمی فائنل میں ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا-

Tags:

You Might also Like