Type to search

ٹی وی اور فلم

ثانیہ مرزا بیٹے کو گود میں لیے ٹینس کورٹ پہنچی، بالی ووڈ ایکٹر نے کہا کچھ ایسا

اسپورٹس ڈسک،12مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوسان کی مشہو ر ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا دنیا کی مشہور کھلاڑیوں میں سے ایک ہے۔ سال 2017 میں حاملہ کے دوران ٹینس سے بریک لینے کے بعد ثانیہ ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کھیل کے ذریعہ واپسی کی۔ انکی ایک فوٹو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے۔ جس میں ٹینس کھلاڑی ایک ہاتھ میں ٹینس ریکیٹ تھامے ہوئے ہیں اور دوسری طرف اپنے بیٹے کو گود میں لیے دیکھائی دے رہی ہے۔ ثانیہ مرزا کی اس فوٹو کو لیکر بالی ووڈ ایکٹر  رتیش دیشمکھ نے بھی ٹیوٹ کیا ہے۔ جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ اپنے ٹیوٹ میں ایکٹر نے ثانیہ مرزا کی اس تصویر کو بہترین بتایا ہے۔

ثانیہ مرزا کی اس فوٹو پر ردعمل دیتے ہوئے رتیش دیشمکھ نے لکھا، پچکر پرفیکٹ، ایزی کو ڈھیر سارا پیار، بتادیں کہ اس فوٹو کو خود ثانیہ نے اپنے ٹیوٹر ہینڈل سے شیئر کیا، انکی اس فوٹو پر فینس خوب تعریف کررہے ہیں۔ ساتھ ہی لوگوں نے انہیں جھانسی کی رانی تک بتایا ہے۔ اس فوٹو کو پوسٹ کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا، ایک تصویر میں میری زندگی، میر ے پاس اسکا کوئی دوسرا طریقہ نہیں ہے۔ الحمد اللہ ، یہ انڈونیشیا کے خلاف کھیلنے کچھ دیر پہلے کا ہے۔ انہوں نے مجھے بہت حوصلہ افزائی کی ہے۔ جو میں کرتی ہوں اسے کرنے کے لیے اور سب سے اچھا بننے کے لیے۔

بتادیں کہ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا اپنے کھیل کی وجہ سے ارجن ایوارڈ ، پدمشری، راجیو گاندھی کھیل ایوارڈ اور کئی خطاب اپنے نام کرچکی ہے۔ وہیں رتیش کی بات کریں تو حال ہی میں باغی 3 میں نظر آئے تھے۔

فوٹو: ثانیہ کے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like