Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا نے جیتا فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ، سی ایم ریلیف فنڈ میں عطیہ کریں گی ایوارڈ کی رقم

ثانیہ مرزا

اسپورٹس ڈسک،11مئی (بھاشا ) ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پیر کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ جیتنے والی پہلی ہندوستانی بن گئی جنہیں یہ اعزاز ماں بننے کے بعد کورٹ پر کامیاب واپسی کے لیے ملا ہے۔ انہوں نے اس ایوارڈ سے ملا پیسہ تلنگانہ سی ایم ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسکا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی کردیا ہے۔

ثانیہ مرزا کو ایشیا اوشیانا خطے کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔ انہیں کل 16985 میں سے 10ہزار سے ذیادہ ووٹ ملے۔ فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ کے فاتح کا انتخاب شائقین کے ووٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

اس ایوارڈ کے لیے ووٹنگ ایک مئی سے شروع ہوئی۔ ثانیہ کو کل ووٹ کے 60 فیصد ملے۔ انہوں نے آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا ، “فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ جیتنے والی پہلے ہندوستانی ہونے پر فخر کی بات ہے۔ میں پورے ملک اور اپنے مداحوں کو یہ ایوارڈ وقف کرتی ہوں۔ آئندہ میں ملک کے لئے مزید کارنامے حاصل کرنے کی کوشش کروں گی۔

Tags:

You Might also Like