Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا کی بہن انم مرزا اور اظہرالدین کے بیٹے اسدالدین کی شادی

حیدرآباد،10ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی بہن انم مرزا شادی کرنے جارہی ہے- شادی اس ماہ کی 12تاریخ کو مقرر ہے- انم مرزا ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اظہرالدین کے فرزند سے نکاح کررہی ہے- اس ہائی پروفائل نکاح پر لوگوں کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہے- نکاح سے پہلے پری-ویڈنگ شوٹ اور مہندی کی رسمیں سوشل میڈیا پر شیئر کی جارہی ہے-

آج محمد اظہرالدین،ان کے فرزند،ثانیہ مرزا، ان کے والد نے تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے کیمپ آفس پرگتی بھون میں ان سے ملاقات کرتے ہوئے شادی کا دعوت نامہ دیا۔

 

View this post on Instagram

 

Mehendi night 💚❣️ #AbBasAnamHi @anammirzaaa

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

اظہر الدین کے فرزند اسد نے ثانیہ کے والد کے قریبی دوست افتخار شریف کے ہمراہ راج بھون میں گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو بھی شادی کا کارڈ دیا۔

 ثانیہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بہن انم مرزا کی تصاویر شیئر کیں۔ یہ تصاویر انم مرزا کی شادی کی ایک رسم یعنی مہندی نائٹ کی ہے-

ڈسمبر کی 8 تاریخ کو انم نے اپنے برائیڈل شاور کی تصویریں انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، اپنی اس پوسٹ میں انم مرزا نے لکھا، زندگی میں کچھ یسے پل ہوتے ہیں جنکے لیے آپ بے حد شکرگذار ہوتے ہیں، میں اس ہفتے ایسا ہی محسوس کررہی ہوں-

محمد اظہرالدین ، اسدالدین ، ثانیہ مرزا اور ان کے والد عمران نے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے۔ چندر شیکھرراؤ سے ملاقات کرکے انہیں شادی میں شرکت کے لئے مدعو کیا۔

ثانیہ مرزا، انم مرزا اور اظہرالدین انسٹاگرام پر شادی کی رسموں کی تصاویر شیئر کررہے ہیں- اسد اور انم کی شادی کی خبریں کافی پہلے سے آرہی تھی- دونوں کافی پہلے سے ڈیٹ کررہے ہیں- انم کی یہ دوسری شادی ہے- وہ پہلی شادی کے بعد طلاق لے چکی ہے-

انم مرزا پیشے سے ایک فیشن ڈیزائنر ہے اور اپنا فیشن آوٹ لیٹ بھی چلاتی ہے- ثانیہ مرزا اکثر انم کے فیشن آوٹ لیٹ کی ڈریس میں دیکھائی دیتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

Mine ❤️ @anammirzaaa @nasimamirza @imranmirza58 @izhaan.mirzamalik

A post shared by Sania Mirza (@mirzasaniar) on

بتادیں کہ ثانیہ نے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی ہے- دونوں کا نکاح 2010 میں ہوا تھا- دونوں کا ایک بیٹا ہے-

بتادیں کہ اسد محمد اظہرالدین اور پہلی بیوی نورین کے بیٹے ہیں۔ نورین سے انکا ایک بیٹا ایاز الدین تھے، جسکی سڑک حادثے میں موت ہوگئی تھی، اظہر ادلین نے عید کے موقع پر بیٹے ایاز الدین کو اسپورٹس بائیک سوزوکی جی ایس ایکس – آر 1000 تحفے میں دی تھی، اسی بائیک سے حادثہ ہوا تھا، اظہر نے 1987 میں نورین سے نکاج کیا تھا، 1996 میں انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ سنگیتا بجلانی سے شادی کی تھی، لیکن دونوں کا سال 2010 میں طلاق ہوگیا-

Tags:

You Might also Like