Type to search

اسپورٹس

ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کارنر اسٹون سے ثانیہ مرزا کا معاہدہ

ثانیہ مرزا ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی

اسپورٹس ڈسک،23جون(ذرائع) ہندوستان کی ٹاپ اور اسٹار ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا کو بڑی کامیابی ملی ہے- ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کارنر اسٹون کے ساتھ معاہدہ کیا ہے- معاہدہ کے تحت چھ بار کی گرینڈ سلیم کھلاڑی اس ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی کے ساتھ مل کر کام کریں گی

ایجنسی خاص طور سے انکے تشہری، ڈیجیٹل سرگرمی، اور دیگر ممکنہ مواقع کا انتظام کرے گی- ثانیہ نے کہا، کارنر اسٹون کامیابی کے ساتھ پورے ہندوستان میں ہنرکی نمائندگی کررہی ہے اور مجھے یقین ہے کہ ہم آگے بڑھنے کے ساتھ بہت سارے دلچسپ کام کریں گے- ٹیم نوجوان ہیں، حوصلہ افزا ہیں اور مجھے اپنے برانڈ کو تیار کرنے کی انکی صلاحیتوں پر پورا بھروسہ ہے-

ثانیہ گرینڈ سلیم جتنے والی واحد ہندوستانی خاتون ٹینس کھلاڑی ہے- ماں بننے کے بعد ثانیہ مرزا نے اس سال کامیابی کے ساتھ کورٹ پر واپسی کی ہے- ثانیہ کو فیڈ کپ ہارٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے-

Tags:

You Might also Like