Type to search

اسپورٹس

ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کی، عید میں گھر پر اپنوں کے ساتھ ہوں

Sania mirza Izhaan Mirza Malik

اسپورٹس ڈسک،25مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پورے ملک بھر میں عید کا تہوار منایا جارہا ہے۔ حالانکہ کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے عید پر پہلی جیسی رونق دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ ایسے میں ہندوستان کو ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹیوٹ کرکے لوگوں کو گھر میں رہ کر ہی عید کا تہوار منانے کی اپیل کی۔ ثانیہ نے ٹیوٹ کرکے لکھا، میں عید کے موقع پر اپنوں کے درمیان رہ رہی ہوں۔ آپ بھی وہی کریں۔

 

اسکے ساتھ ساتھ ثانیہ نے اپنے کیوٹ بیٹے ذہان مرزا ملک کی بھی تصویر شیئر کی ہے۔ غور طلب ہے کہ ثانیہ کے شوہر کرکٹر شعیب ملک ہیں جو اس وقت پاکستان میں ہے۔ اسکے علاوہ ثانیہ مرزا کی چھوٹی بہن انم مرزا کی شادی اسی سال سابق ہندوستانی کپتان محمد اظہر الدین کے بیٹے اسد سے ہوئی ہے، انم بھی اپنے سسرال میں خاندان والوں کے ساتھ عید کا تہوار منا رہی ہیں۔ محمد اظہر الدین نے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس میں وہ بیٹے اور بہو انم کے ساتھ نظر آرہے ہیں۔

 

حال ہی میں ثانیہ نے اپنے شوہر کرکٹر شعیب ملک کو لیکر خلاصہ کیا، پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس کے ساتھ حال ہی میں انکے یوٹیوب چینل پر بات چیت میں کئی یادیں تازہ کی۔ لاک ڈاؤن کے اس دور میں ثانیہ مرزا نے کئی مسئلہ پر زینب سے تفصیلی بات کی۔ زینب عباس نے ہلکے پلکے انداز میں انکے شعیب ملک کے ساتھ رشتے پر بھی بات کی۔ اور اس دوران کچھ ایسے راز کھولے، جو پہلے کبھی سامنے نہیں ہی آئے تھے۔ شوہر کے کون سی عادتیں انہیں سب سے ذیادہ پریشان کرتی ہیں، پر تب ثانیہ نے کہا تھا کہ کسی بحث سے نمٹنے کے لیے دونوں کے ہی اپنے اپنے طریقے ہیں۔

 

Tags:

You Might also Like