Type to search

اسپورٹس

چار سال بعد ہندوستانی ٹیم میں ہوئی ثانیہ مرزا کی واپسی، فیڈ کپ میں لیں گی حصہ

ثانیہ مرزا ٹیلنٹ مینجمنٹ ایجنسی

اسپورٹس ڈسک،25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈبلز اسٹار ثانیہ مرزا چار سال بعد ہندوستانی فیڈ کپ ٹیم میں واپسی کررہی ہیں۔ جس میں ملک کی ٹاپ سنگلز کھلاڑی انکیتا رائنا بھی ہے۔ ثانیہ نے آخری بار 2016 میں فیڈ کپ کھیلا تھا۔ وہ ماں بننے کے بعد اکتوبر 2017 سے ٹینس سے دور ہے۔

ریا بھاٹیہ ، رتوجا بھوسلے اور کرمان کور تھانڈی بھی ٹیم میں ہے۔ سابق ڈیوس کپ کھلاڑی وشال اپپل ٹیم کے کپتان ہونگے۔ جبکہ سابق فیڈ کپ کھلاڑی انکیتا بھمبری کوچ ہونگی۔ سوجنیا باویسٹی ریزرو کھلاڑی ہے۔ ثانیہ ہوبارٹ انٹرنیشنل سے یوکرائن کی نادیہ کے ساتھ ٹینس کورٹ پر واپسی کرئیں گی۔

Tags:

You Might also Like